خطبات محمود (جلد 36) — Page 136
$1955 136 خطبات محمود جلد نمبر 36 مجھے یہی و ہم رہتا تھا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں تھکو نہیں لیکن بتاتے نہیں کہ تھکا وٹ کس کو کہتے ہیں۔وہ کہنے لگے کہ آپ کے لحاظ سے اس کے کوئی بھی معنے نہیں۔کیونکہ آپ کے کام کی نوعیت بالکل اور ہے۔یورپ والا کام کرتا ہے تو کام کرتے کرتے تنگ آجاتا ہے اور وہ اس کے نتیجہ میں کوئی خوشی محسوس نہیں کرتا۔کیونکہ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ وہ خدمت خلق کا کام کر رہا ہے یا خدا کی خوشنودی کے حصول کے لیے جد و جہد کر رہا ہے۔لیکن آپ جو بھی کام کریں گے خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے کریں گے یا دین کی خدمت کے لیے کریں گے یا خدا تعالیٰ کی مخلوق کو فائدہ پہنچانے کے لیے کریں گے اور یہ چیز ایسی ہے جس کے نتیجہ میں تھکان کی بجائے آپ کے اندر بشاشت پیدا ہوگی اور آپ خوشی کی لہر اپنے اندر محسوس کریں گے۔اس لیے اگر آپ چھ کی بجائے سات گھنٹے بھی کام کریں تو کوئی حرج نہیں۔آپ کے لیے کام کا اتنا ہی معیار ہے جتنا آپ کی طبیعت کے مطابق ہو۔اس لیے آپ مغربی ڈاکٹروں کی بات نہ مانیئے۔اُن کا نقطہ نگاہ اور ہے اور آپ کا نقطہ نگاہ اور ہے۔میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تو ہر احمدی کہتا ہے کہ اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔چنانچہ اگر کسی دوسرے وقت آپ لوگ میرے پاس بیٹھے ہوتے اور میں آپ سے سوال کرتا کہ کیا اسلام دنیا میں غالب آئے گا ؟ تو آپ اس کا یہی جواب دیتے کہ کیوں نہیں ؟ خدا نے کہا ہے کہ اسلام غالب آئے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات ہیں کہ اسلام غالب آئے گا۔قرآن کریم میں خبر موجود ہے کہ اسلام غالب آئے گا۔محمد رسول اللہ اللہ نے پیشگوئیاں فرمائی ہیں کہ اسلام غالب آئے گا۔پس اسلام کیوں غالب نہیں آئے گا۔لیکن اگر دوستوں کے جواب سے شور پیدا ہونے کا ڈر نہ ہوتا تو میں سوال کرتا کہ کس طرح غالب آئے گا ؟ آخر خدا تعالیٰ نے ہر کام کے لیے کوئی نہ کوئی طریق مقرر کیا ہے۔بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے لیے خدا تعالیٰ نے ایک عورت بنائی ہے اور ایک مرد بنایا ہے۔مرد کا نطفہ عورت کے رحم میں قرار پاتا ہے تو کچھ عرصہ کے بعد بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔اسی طرح ہر کام کے لیے خدا تعالیٰ نے ایک معتین طریق رکھا ہوا ہے۔پس اگر آپ لوگ کسی اور وقت میرے پاس ہوتے تو میں آپ سے پوچھتا کہ اسلام دنیا میں کس طرح غالب آئے گا ؟ اس وقت سارا امریکہ اسلام کے خلاف ہے۔سارا یورپ اسلام کے خلاف ہے۔سارا افریقہ اسلام کے خلاف ہے۔آپ کس