خطبات محمود (جلد 36) — Page 133
$1955 133 24 خطبات محمود جلد نمبر 36 مغربی دنیا اسلام کی طرف مائل ہورہی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور بڑھ چڑھ کر اپنی زندگیاں تبلیغ کے لیے وقف کرو۔وقف زندگی کی عظیم الشان تحریک سے ہی اسلام کی آئندہ ترقی وابستہ ہے (فرموده 16 ستمبر 1955ء بمقام احمد یہ ہال کراچی ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔” جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے یہاں سلسلہ کی طرف سے ایک مکان بنوایا گیا ہے۔اس کی مکان کی اصل غرض یہ ہے کہ اس کے ذریعہ مرکز کو مضبوط کیا جائے۔کراچی کے دوستوں کی محنت اور قربانی سے یہ مکان اب خدا تعالیٰ کے فضل سے تیار ہے اور اس میں ہم ٹھہرے ہوئے ہیں۔کیونکہ پنجاب سے خبریں آرہی ہیں کہ ابھی وہاں شدید گرمی ہے اور بعض دفعہ تو گرمی کی ایسی شدت ہو جاتی ہے کہ انسان برداشت نہیں کر سکتا۔چنانچہ میاں بشیر احمد صاحب کا خط آیا ہے کہ ایک دن اچھی بھلی طبیعت تھی کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ضعف ہو گیا اور بے چینی بڑھ گئی۔میرے بچے ربوہ گئے تھے تو میں نے انہیں بھی کہا تھا کہ وہاں کے موسم سے مجھے اطلاع دیں۔ان کے بھی خط آئے ہیں کہ ابھی وہاں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ممکن ہے اگر مکان مکمل ہو جاتا تو میں