خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 101

$1955 101 18 خطبات محمود جلد نمبر 36 قرآن کریم کی آخری تین سورتوں میں سورۃ فاتحہ کا ہی مضمون بیان کیا گیا ہے تشيد (فرموده 5 اگست 1955ء بمقام مسجد لندن) تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ الناس کی تلاوت کی اور فرمایا۔میں خطبہ اردو میں دوں گا اور ایسے بھائیوں کے لیے جو اردو نہیں جانتے عزیزم چودھری ظفر اللہ خاں صاحب انگریزی میں اس کا ترجمہ سنا دیں گے۔اس کے بعد میں نماز پڑھاؤں گا۔میں نے جس سورۃ کی تلاوت کی ہے یہ قرآن کریم کی آخری سورۃ ہے۔اور جیسا کہ میرا سالہا سال سے خیال ہے اور صرف خیال ہی نہیں بلکہ قرآن کریم کے مطالعہ سے میرا یہ یقین۔کہ قرآن کریم کی آخری تین سورتیں دراصل سورۃ فاتحہ ہی کے مضمون کی تکرار ہیں۔سورۃ فاتحہ میں جو مضمون بیان ہوا ہے بقیہ قرآن کریم میں اُس کی تفصیل ہے اور ان آخری تین سورتوں میں اُسی مضمون کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔اچھے مصنفین کا طریق یہی ہے کہ جب وہ کوئی کتاب لکھتے ہیں تو تمہید میں اُن مضامین کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں جن کو تفصیل کے ساتھ کتاب میں لکھنا مقصود ہوتا ہے۔اور پھر آخر پر اُس سارے مضمون کا خلاصہ لکھ دیتے ہیں۔اسی طرح سورۃ فاتحہ