خطبات محمود (جلد 35) — Page 57
$1954 57 خطبات محمود جس دوسری قوموں پر نہیں۔لیکن اگر تمہارا ایمان مضبوط ہے تو تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ کئی قو میں بعد میں آئیں گی اور یہ بوجھ اُٹھائیں گی لیکن آج ہم اکیلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کے سامنے کھڑے ہو کر تیر کھا رہے ہیں۔اور حقیقت یہی ہے کہ وہ شخص جو اس وقت اس قربانی میں حصہ لیتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے ہی مقام پر کھڑا ہے : مقام پر حضرت طلحہ جنگِ اُحد کے موقع پر کھڑے تھے۔آج بھی اسلام پر دشمن کی طرف سے تیر پڑ رہے ہیں۔جو شخص اشاعتِ اسلام میں حصہ لیتا ہے وہ اپنی چھاتی پر تیر کھاتا ہے۔اور وہ اس مقام پر کھڑا ہوتا ہے جس پر حضرت طلحہ کھڑے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق فرما رہے تھے کہ تجھ پر میرے ماں باپ قربان! تو اور قربانی کر۔یہ خوش قسمتی کے دن کبھی کبھی آتے ہیں اور کسی کسی قوم کو ملتے ہیں۔پس مبارک ہیں وہ لوگ جو ان دنوں سے فائدہ اُٹھا ئیں اور مبارک ہیں وہ لوگ جو اس خدمت کو انعام سمجھیں نہ کہ بوجھ۔چونکہ یہ خطبہ دیر سے شائع ہو گا اور وعدوں کی میعاد قریب الاختتام ہو گی اس لیے دوستوں کو کام کا مزید موقع دینے کے لیے میں وعدوں کی آخری میعاد 15 فروری کی جگہ 23 فروری مقرر کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ احباب کو توفیق بخشے کہ وہ زیادہ سے زیادہ خدمت دین اور اشاعت اسلام میں حصہ لے سکیں۔اللَّهُمَّ امین 1 بخاری کتاب المغازى باب غزوة أحد لمصلح و فروری 1954 ء) 2 : البدايه والنهايه لابن كثير جلد 3 جزء 6 صفحہ 205 قاهره 2006ء اور تاریخ الطبری جلد 3 صفحہ 41 بيروت لبنان 1971 ء میں یہ واقعہ حضرت زبیر کے حوالہ سے ملتا ہے۔3 : طبقات ابن سعد جلد 2 صفحه 64 کراچی 2012(مفہوما ) :4 صحيح البخارى كتاب المغازى باب غزوة أحد اور اسد الغابہ جلد اول صفحہ 840 میں یہ واقعہ حضرت سعد کے حوالہ سے ملتا ہے۔