خطبات محمود (جلد 35) — Page 58
$1954 58 7 خطبات محمود جماعت کے مخلص دوست اپنا پورا زور لگائیں کہ ہر احمدی تحریک جدید میں حصہ لے (فرمودہ 12 فروری 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں پچھلے دو ہفتوں سے تحریک جدید کے متعلق خطبات دے رہا ہوں۔اس جمعہ پر بھی میں اسی سلسلہ میں کچھ باتیں کہنی چاہتا ہوں۔پچھلے جمعہ میں میں نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے تحریک جدید کے وعدوں سے اس سال کے وعدوں کا فرق قریباً پچاس ہزار کا تھا۔آخری ایام میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے اچھی کوشش کی ہے اور تحریک جدید کا جو ہفتہ منایا گیا تھا اس میں جماعت کے دوستوں نے خوب سرگرمی سے کام کیا۔چنانچہ جماعتوں کی طرف سے جو رپورٹیں آئی ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سی جماعتوں میں بیداری پیدا ہو رہی ہے اور اب گل فرق پچاس ہزار سے اتر کر تمیں ہزار کا رہ گیا ہے اور کل سے اس وقت تک جو وعدے وصول ہوئے ہیں اُن کا اندازہ کرتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ غالباً یہ فرق پچیس ہزار سے بھی کم رہ جائے گا۔ابھی نئی مقرر کردہ تاریخ کے لحاظ ނ