خطبات محمود (جلد 35) — Page 423
$1954 423 خطبات محمود ہے اور ہر مذہب و ملت کے لوگ اس کے مخالف ہیں اور آپ کے نور کو ختم کرنے کوشش میں ہیں۔پھر تم جانتے ہو کہ جب دشمن تھوڑی تعداد میں ہوتے ہیں تو تھوڑے پہریدار کی منظر بھی کافی ہوتے ہیں لیکن جب دشمن زیادہ تعداد میں ہوں تو تھوڑے پہریدار اپنے فرض کے ادا کرنے میں خطرہ محسوس کرتے ہیں۔وہ یہ تو کر سکتے ہیں کہ اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن ان کے مقرر کرنے کا صرف یہی مقصد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی جانیں قربان کر دیں۔بلکہ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ مکین کی حفاظت کریں لیکن جانیں قربان کرنا تو ان کے بس کی بات ہے اپنے مالک اور آقا کی حفاظت کرنا ان کے بس کی بات نہیں کیونکہ حفاظت کرنا دراصل فرشتوں کا کام ہے۔جو ہر انسان کا اعمال نامہ جانتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ اصل دشمن کون ہے، زیادہ دشمن کون ہے اور کامیابی کے سامان رکھنے والا دشمن کون ہے۔پھر وہ جانتے ہیں کہ دشمن کس طرح حملہ کرے گا اور کس وقت حملہ کرے گا۔پس تم آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈیوڑھی کے پہریدار ہو اور تم اپنا فریضہ ادا کرنے میں تبھی کامیاب ہو سکتے ہو جب ملائکہ تمہارے ساتھ ہوں اور ملائکہ کو اپنے ساتھ کھینچ لانے کا ذریعہ یہی ہے کہ جس مجلس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے فرشتے اُس میں اتر آتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب تم مساجد میں نماز ادا کرتے ہو تو خدا تعالیٰ کے فرشتے اترتے ہیں۔1 پس تم اپنے فرض کو اس طرح ادا کرو کہ ذکر الہی تمہاری زبان پر جاری ہو اور نمازوں میں تمہیں شغف اور رغبت ہو۔پس جلسہ کی برکات حاصل کرنے اور ان سے فائدہ اُٹھانے کے لیے چاہیے کہ تم ان کی ایام میں ذکر الہی زیادہ کرو۔جو لوگ تمہارے بعد آئیں گے وہ بھی مخلص ہوں گے اور نیک ارادہ سے یہاں آئیں گے لیکن تم نے جلدی آکر ثابت کر دیا ہے کہ تم اخلاص کا زیادہ مظاہرہ کرنا چاہتے ہو۔تم دو دن قبل یہاں آ گئے ہو تا جمعہ کی برکات سے فائدہ اُٹھا لو۔پس تم السَّابِقُونَ الْاَوَّلُونَ ہو اور سابق ہونے کے لحاظ سے تمہارا فرض ہے کہ تم بعد میں آنے والوں کو بھی کہو کہ وہ جلسہ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں اور ان ایام کو ذکر الہی اور عبادت میں صرف کریں۔تم ملک کے ہر علاقہ ، ہر شہر اور ہر حصہ سے آئے ہو۔اگر تم