خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 375

$1954 375 36۔خطبات محمود اللہ تعالیٰ تمہیں بڑھانا چاہتا ہے اس لیے تمہیں اپنی قربانی بھی ہر قدم پر بڑھانی پڑے گی تحریک جدید میں زیادہ سے زیادہ وعدے لکھاؤ انہیں جلد پورا کرو اور نئے لوگوں کو اس میں شامل کرو (فرمودہ 3 دسمبر 1954ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ جمعہ تحریک جدید کے نئے سال کے متعلق اعلان کیا تھا۔چونکہ وعدوں کی آخری تاریخیں مجھے یاد نہیں تھیں اس لیے میں نے اعلان کیا تھا کہ وعدوں کی آخری تاریخیں پچھلے سال کی تاریخوں کے مطابق ہوں گی اور بعد میں شائع کر دی جائیں گی۔لیکن افسوس ہے کہ محکمہ متعلقہ نے اس کی اہمیت کو نہ سمجھا، نہ اس نے خطبہ نویس کو تاریخیں لکھوائیں اور نہ بعد میں اخبار میں اعلان کرایا۔مومن کو اپنے کاموں میں ہوشیار ہونا چاہیے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں جلدی اور احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔احتیاط اس لیے کہ اگر ہم اپنے اندازے میں غلطی کر جائیں اور کام کے بعض پہلو ترک کر دیں تو ہمیں صحیح نتیجہ کی امید نہیں ہو سکتی