خطبات محمود (جلد 35) — Page 257
$1954 257 خطبات محمود درست ہو سکتا ہے جب زمین گول ہو اور زمین کا گول ہونا بائیبل کی تعلیم کے خلاف ہے۔بائیبل میں لکھا ہوا ہے کہ زمین چپٹی ہے۔چنانچہ کتابوں میں اُس وقت کے لاٹ پادری کی تقریر چھپی ہوئی موجود ہے۔اُس نے تقریر کرتے ہوئے بڑے زور سے کہا دنیا میں اس قسم کے بیوقوف لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ زمین گول ہے۔حالانکہ اگر زمین کو گول فرض کر لیا جائے تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ دنیا میں کوئی علاقہ ایسا بھی موجود ہے جس پر لوگ ٹانگیں اوپر کر کے چلتے ہیں اور اُن کے سر نیچے لٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں بارش اوپر سے ہوتی ہے اور ان کے ہاں بارش نیچے سے اوپر ہوتی ہے۔لیکن کولمبس ضدی واقع ہو تھا۔اُس نے اپنی کوشش ترک نہ کی۔اُس نے ملکہ پر اپنا اثر ڈالا کہ اگر یہ ملک دریافت ہو گیا تو اس کی بڑی عزت ہو گی۔چنانچہ ملکہ اُس کی مدد پر آمادہ ہو گئی۔اُس نے اپنے زیورات بیچ کی کر جہازوں، نوکروں کی تنخواہوں اور دوسرے اخراجات کے لیے روپیہ مہیا کر دیا اور کولمبس امریکہ دریافت کرنے کے لیے روانہ ہو گیا۔رستہ میں اُن کی خوراک ختم ہو گئی ، پینے کا پانی بھی ختم ہو گیا اور لوگوں نے مایوس ہو کر بغاوت شروع کر دی اور کہنے لگے کہ تو نے ہم سے دھوکا کیا ہے اور ہمیں موت کے منہ میں دے دیا ہے۔لیکن کولمبس نے انہیں کسی نہ کسی طرح سفر جاری رکھنے پر راضی کر لیا اور وہ اپنی جان بچاتے بچاتے امریکہ پہنچ گیا۔جب وہ امریکہ پہنچے تو انہیں وہاں بڑی دولت مل گئی۔ملک کی آبادی بہت کم تھی اور سونے کی کانیں کثرت سے پائی جاتی تھیں۔اس لیے انہوں نے انہیں خوب لوٹا۔اور جب وہ واپس آئے تو اس مہم کے سر کرنے کی وجہ سے کولمبس کا نام پھیلنا شروع ہوا۔جب اُس کی خوب شہرت ہوئی تو دربار میں اُس کے بہت سے حاسد پیدا ہو گئے۔وہی پادری جنہوں نے یہ کہا تھا کہ دنیا میں اس قسم کے بیوقوف بھی پائے جاتے ہیں جن کا یہ خیال ہے کہ زمین گول ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے دوسری طرف کے لوگ ٹانگیں اوپر کر کے چلتے ہیں اور بارش بجائے اوپر سے نیچے آنے کے نیچے سے اوپر آتی ہے کولمبس پر حسد کرنے لگے اور کہنے لگے یہ بھی کوئی بات ہے جہاز میں کچھ لوگ چلے گئے اور ایک ایسے ملک میں پہنچ گئے جس کا علم ہمیں پہلے نہیں تھا۔اگر کولمبس کے علاوہ کوئی اور شخص جاتا تو وہ بھی بآسانی امریکہ دریافت کر لیتا۔کسی شخص نے یہ بات کولمبس