خطبات محمود (جلد 35) — Page 201
$1954 201 خطبات محمود نو سو ہو جائے، اس سے اگلے سال ستائیس سو ہو جائے، اس سے اگلے سال اکاسی سو ہو جائے تو پچاس سال کے اندر ساری دنیا کی دولت تمہارے پاس آ جاتی ہے۔پس تین گنا ثواب کوئی معمولی ثواب نہیں۔یہ ایک کوٹ ہے جس کا کوئی شاہی خزانہ بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔پس اللہ تعالیٰ نے جو تمہیں موقع دیا ہے اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ہمیں بھی جتنے سامان میسر آئے اُن سے ہم تمہیں فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے۔(الفضل 18 اگست 1954 ء) 1 : مقاطعہ : ٹھیکہ ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 18 صفحہ 439 مطبوعہ 2002ء کراچی) 2 : ابوداؤد كتاب الزكوة باب اجر الخازن