خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 338 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 338

$1954 338 خطبات محمود جاتے ہیں۔چونکہ یہ سارا کام انسانوں کے ساتھ وابستہ ہے اور انسان بسا اوقات غلطی بھی جاتا ہے اور ایسے لوگ جو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں نہیں ہوتے انہیں غلطی لگ جانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے اس لیے اس قسم کی باتیں بعض اوقات سلسلہ کے لیے مشکلات پیدا کرنے اور اس کی ترقی میں رکاوٹ حائل کرنے کا موجب بن جاتی ہیں۔گزشتہ تین چار سال۔جماعت کے خلاف ایک خاص طور پر محاذ قائم کیا گیا ہے اور مخالفین نے جتھا بندی کر کے اور اپنے آپ کو متحد کر کے اس کو مٹانے کی پوری کوشش کی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کیے ہیں کہ وہ فتنہ باوجود اس کے کہ انتہائی حد تک پہنچ چکا تھا اور لوگ امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ یہ سلسلہ اب جلد ختم ہو جائے گا۔بجائے اس کے کہ سلسلہ کو ختم کرنے کا موجب ہوتا۔فتنہ برپا کرنے والے خود ہی ختم ہو گئے۔اور یہ چیز بہت سے ایسے لوگوں کے لیے جن کی کی آنکھیں ہیں، جن کی عقلیں ہیں اور جو عبرت حاصل کرنے والے ہیں عبرت اور نصیحت اور موعظت کا موجب بنی۔مگر انسان ان باتوں سے بہت کم فائدہ اٹھاتا ہے۔وہ بار بار اپنی طاقتوں اور قوتوں کی طرف دیکھنے لگ جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی قوتوں پر نظر نہیں دوڑاتا۔خدا تعالیٰ کی طاقت اور قوت مخفی ہوتی ہے۔اور اگر وہ ظاہر بھی ہوتی ہے تو وقفہ وقفہ پر ہوتی ہے۔وہ ایک دفعہ حضرت موسی علیہ السلام کے ذریعہ طور سیناء پر ظاہر ہوئی تو سینکڑوں سال کے بعد حضرت داؤد اور سلیمان علیہا السلام کے ذریعہ ظاہر ہوئی۔پھر سینکڑوں سال بعد اُن نبیوں کے ذریعہ ظاہر ہوئی جو یہود کی پہلی تباہی کے وقت بابل میں ظاہر ہوئے جیسے حز قیل اور دانیال اور یسعیاہ اور یرمیاہ وَغَيْرُهُمْ۔پھر کئی صدیوں کے بعد حضرت مسیح علیہ السلام کے ذریعہ ظاہر ہوئی۔اور آپ کے سینکڑوں سال بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ ظاہر ہوئی۔غرض اس قسم کی تجلیات وقفہ وقفہ کے بعد ہوتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ تجلیات ہر نبی، ہر مامور اور خدا تعالیٰ کے ہر پیارے اور زیر حفاظت انسان کے زمانہ میں ہوتی ہیں۔لیکن ہوتی وقفہ وقفہ پر ہیں، ہر وقت نہیں ہوتیں۔جو تجلیات ہر وقت ہوتی ہیں وہ مخفی ہوتی ہیں۔جیسے کہتے ہیں خدا کی لاٹھی کسی نے دیکھی نہیں لیکن اس کی مار سخت ہوتی ہے۔اس سے عام قسم کی تجلیات ہی مراد ہیں جن میں اللہ تعالیٰ