خطبات محمود (جلد 35) — Page 349
$1954 349 خطبات محمود اور چونکہ وہ میدانِ جنگ سے گریز کرتا ہے اس لیے اس بارہ میں میں اب سختی سے کام لوں گا۔بعد میں اس کی تفصیل بھی شائع کر دی جائے گی تا کہ لوگوں کو وقف کی اہمیت کا احساس ہو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ وقف ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے اور اس سے خاندان کے دوسرے افراد کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔مثلاً خاندان بڑا ہے لیکن ایک ہی لڑکا ہے جس کی زندگی ماں باپ نے وقف کر دی ہے۔یا زیادہ لڑکے ہیں لیکن سب کی زندگیاں وقف ہیں یا ان میں سے اکثر کی زندگیاں وقف ہیں۔اب جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں تو ہر ایک کی حالت ایک سی نہیں ہوتی۔گھر کے کاموں کے لیے بھی اُن میں سے کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے متعلق میں نے پہلے سے اعلان کیا ہوا ہے کہ اِس صورت میں ہم اُن میں سے ایک حصہ کو فارغ کر دیں گے۔ہم انہیں مجبور نہیں کریں گے کہ وہ ضرور وقف سے فارغ ہو جائیں۔ہاں اگر وہ خود فراغت چاہیں گے تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔اس کے متعلق میرا خیال ہے کہ بعد میں بعض تفصیلی قواعد بیان کر دوں۔ویسے میں نے اعلان کر دیا ہوا ہے کہ اگر کسی کا ایک ہی بیٹا ہے اور اُس کی زندگی وقف کی ہوئی ہے یا زیادہ بیٹے ہیں لیکن سب کی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں تو ہم اُسے یا اگر زیادہ ہوں تو اُن میں سے ایک حصہ کو وقف فارغ کر دیں گے۔لیکن ایسے لوگ جن کے لیے سہولت ہے اور وہ اپنے سب لڑکے وقف کہ سکتے ہیں اُن کو خود نہیں نکالیں گے لیکن اگر کسی خاندان کے اکثر افراد نے زندگیاں وقف کر دی ہوں اور خاندان کو سنبھالنے میں دقت ہو تو ہم اُن کے لیے یہ سہولت کر دیں گے کہ اُن میں سے ایک حصہ لے لیں گے اور ایک حصہ کو اگر وہ چاہیں گے تو فارغ کر دیں گے۔تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تاریخ کے لحاظ سے اگلا جمعہ اُن دنوں میں واقعی ہے جس میں میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کروں گا۔قرآن کریم کی سنت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ بڑے کاموں سے پہلے اُن کے متعلق ایک تمہید بیان کیا کرتا جسے مستقل حکم سمجھ کر بعض لوگ قرآن کریم میں اختلاف پاتے اور اُس کے حل کرنے میں