خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 350 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 350

$1954 350 خطبات محمود مشکلات محسوس کرتے ہیں۔حالانکہ وہ اختلاف نہیں ہوتا بلکہ کچھ آیات تمہید ہوتی ہیں۔ایک بڑے کام کی جس کی طرف طبائع کو متوجہ کیا جاتا ہے۔گویا وہ ایک غیر معتین اعلان ہوتا ہے جسے مستقل حکم سمجھ کر قرآن کریم میں بیان کردہ اصل حکم سے اختلاف کرنے والا قرار دیا جات ہے۔اس حکمت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پچھلے ایک دو سالوں کے چندہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت میں تحریک جدید کی طرف وہ توجہ نہیں رہی جو اس سے پہلے سالوں میں تھی۔یوں بھی جماعت میں بہت سے لوگ چندہ میں سُست ہیں۔اگر جماعت حقیقتا صحیح طور پر چندہ دے تو اس وقت کی تعداد کے لحاظ سے جماعت کا چندہ پچیس تھیں لاکھ چاہیے۔پانچ لاکھ تحریک جدید کا اور پچیس لاکھ جماعت کے دوسرے چندے۔لیکن اگر عملاً وصولی کو دیکھا جائے تو تحریک جدید کا چندہ دو لاکھ کے قریب ہے اور صدرانجمن احمدیہ کا چندہ آٹھ نو لاکھ کے قریب۔گویا صدرانجمن احمدیہ اور تحریک جدید کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت کا چنده چالیس فیصدی کے قریب ہے۔اس لیے جماعت کے کام جس سہولت سے ہونے چاہیں اور جس پیمانہ پر ہونے چاہیں نہیں ہو سکتے۔خصوصاً تحریک جدید کے کاموں میں بہت سی مشکلات ہیں۔تحریک جدید کا کام چونکہ دنیا میں پھیلتا جاتا ہے اس لیے کئی ممالک کی طرف سے مشن کھولنے کی درخواستیں آ رہی ہیں۔اب ہمارے لیے یہ بڑی مشکل ہے کہ ہم انہیں کہہ دیں کہ چونکہ ہماری جماعت پر بہت زیادہ مالی بوجھ ہے اس لیے ہم مشن نہیں کھول سکتے۔یہ خیال بالکل غلط ہے کہ اگر جماعت اتنا مالی بوجھ اُٹھانے پر تیار ہو جائے تو پھر اس کے اوپر مشنوں کا بوجھ کس طرح اُٹھایا جائے گا کیونکہ جب کوئی جماعت پورے طور پر کسی کام کے لیے تیار ہو جاتی ہے تو اس کے ساتھ خدا تعالیٰ بھی شریک ہو جاتا ہے۔اگر تمہیں خدا تعالیٰ نے انجمن کے پچیس لاکھ اور تحریک جدید کے پانچ لاکھ چندے کی توفیق دے دی تو پھر یقیناً خدا تعالیٰ وہ جماعت بھیج دے گا جو انجمن کا چندہ پچیس لاکھ کی بجائے پینتیس لاکھ اور تحریک جدید کا چندہ پانچ لاکھ کی بجائے سات آٹھ لاکھ ادا کرے گی۔یہ جو میں نے کہا ہے کہ تحریک جدید کا چندہ دو لاکھ کے قریب ہوتا ہے یہ پاکستان اور ہندوستان کا چندہ ہے۔بیرونی چندے ملا کر اب بھی پانچ لاکھ ہو جاتا ہے لیکن چونکہ