خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 316 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 316

$1954 316 خطبات محمود پٹھان بجائے یہ کہنے کے کہ کنز والے سے غلطی ہو گئی ہے اصل میں مسئلہ اس طرح ہے اپنی کم عقلی کی وجہ سے کہنے لگا کہ خو! محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔گویا شریعت کنز والے نے بنائی تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل نہیں ہوئی تھی۔یہی حال اس مسلمان ممبر کا ہے جس نے دوسری شادی کی ممانعت کا ریزولیوشن پیش کیا۔گویا نَعُوذُ بِاللهِ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حقوق مستورات کو نہ سمجھتے تھے۔نَعُوذُ باللهِ حضرت ابوبکر کم عقل تھے، حضرت عثمان کم عقل تھے، حضرت امام حسن کم عقل تھے جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کیں۔پھر اس کے نزدیک اولیائے امت کا اکثر حصہ کم عقل تھا جن کی ایک سے زیادہ بیویاں تھیں۔عقلمند صرف وہ مسلمان ممبر تھا جس نے شاید کبھی نماز بھی نہ پڑھی ہو۔ہمارے لیے تو یہی بڑی مصیبت تھی کہ غیر مسلم اسلام کے خلاف حملہ کر رہے ہیں اور ہم اُن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔اب یہ دوسری مصیبت آن پڑی کہ اسلامی حکومت کے قیام کے بعد خود بعض مسلمان کہلانے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ کرنے لگ گئے۔حالانکہ کثرت ازدواج کا مسئلہ اپنے اندر بڑی بھاری حکمت رکھتا ہے اور مسلمانوں نے اس حکمت کو نہ سمجھ کر بہت بڑا نقصان اُٹھایا ہے اور اگر اب بھی انہوں نے اس کی حکمت کو نہ سمجھا تو وہ اور بھی زیادہ نقصان اُٹھائیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں تَزَوَّجُوا وَدُودًا وَلُودًا فَإِنِّي مُفَاخِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ وَمُكَاثِرُ بِكُمْ -1- تم ایسی عورتوں سے شادیاں کرو جو محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی ہوں کیونکہ میں قیامت کے دن تمہارے ذریعہ سے دوسری امتوں پر فخر کرنے والا ہوں اور ان کے مقابلہ پر اپنی امت کی کثرت کو پیش کرنے والا ہوں۔اب یہ اسی طرح ہوسکتا ہ ہے کہ اسلام تمام دنیا میں پھیل جائے۔اور اس کی دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں۔اول یہ کہ تبلیغ کی جائے۔دوسرے یہ کہ کثرت ازدواج پر عمل کیا جائے۔اگر ہر مسلمان مرد کی چار چار بیویاں ہوں اور ہر بیوی سے چار چار بچے ہوں تو وہ مرنے کے بعد مسلمانوں کی تعداد سولہ گنے کر جائے گا۔اور اگر 1/4 حصہ آبادی کی بھی ایک سے زیادہ شادی ہو تو ہر نسل کے بعد مسلم آبادی چار گنا ہو جائے گی۔پھر تبلیغ کی جائے اور دوسرے لوگوں کو اسلام میں داخل کیا جائے تو