خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 307

$1954 307 خطبات محمود جتنا اب ہے۔ہم تو سمجھتے ہیں کہ پاکستان حاصل کر کے مسلمانوں نے اپنا ایک جائز حق لیا ہے کوئی جرم نہیں کیا۔لیکن سوال یہ نہیں کہ ہم کیا سمجھتے ہیں؟ بلکہ سوال یہ ہے کہ جس سے ہمارا معاملہ ہے وہ کیا سمجھتا ہے؟ اگر کسی کے بچے پر سانپ نے حملہ کیا ہو اور ایک دوسرے شخص نے سانپ مارنے کے لیے اینٹ اُٹھائی ہوئی ہو اور فرض کرو بچے کا باپ اُسے دیکھ رہا ہو اور وہ اُس طرف نہ ہو جس طرف سانپ ہے تو وہ یہی سمجھے گا کہ وہ اس کے بیٹے کو مار رہا ہے۔اس صورت میں ممکن ہے کہ اگر اُس کے پاس بندوق بھری ہوئی ہو تو وہ اس شخص پر فائر کر دے۔اب چاہے وہ شخص مربے یا اُس کا اپنا بچہ مر جائے بہر حال باپ ایسا کرنے پر مجبور ہے۔کیونکہ وہ دیکھ رہا ہے کہ ایک شخص اُس کے بچے کو مار رہا ہے۔ہماری بھی یہی حالت ہے۔ہم نے خواہ پاکستان کے ذریعہ اپنا ایک جائز حق حاصل کیا ہو اس وقت ہندوؤں کے ذہن کو اس طرح کی بگاڑ دیا گیا ہے اور پاکستان کے خلاف اُن کو اس قدر مشتعل کر دیا گیا ہے کہ وہ یہی سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا حق نہیں لیا اُن کا حق لیا ہے۔پس اگر وہ ہمارے ملک میں داخل ہوئے تو ان کی کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ وہ تقسیم سے پہلی ذہنیت اپنے ساتھ لے کر آئیں گے بالکل غلط ہے۔پھر یہ نہ خیال کرو کہ اُن کے آنے کا امکان نہیں۔قانونِ قدرت یہی ہے کہ جہاں کہیں خلا پیدا ہو جاتا ہے ہوا اُسے فوراً پُر کر دیتی ہے۔مثلاً آندھیاں آتی ہیں تو وہ اسی قانون کے ماتحت آتی ہیں۔جب گرمی پڑتی ہے تو ہمارے ارد گرد کی ہوا لطیف ہو کر اوپر چلی جاتی ہے اور نیچے ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے۔اس خلا کو پُر کرنے کے لیے دور کی ہوا تیزی سے آ جاتی ہے اور اس کو آندھی کہتے ہیں۔یا مثلاً پانی ہے۔دریاؤں کا پانی سارے کا سارا سمندر میں جا رہا ہے۔اُس کی وجہ یہی ہے کہ ادھر خلا ہے جسے پُر کرنے کے لیے پانی اُس طرف جا رہا ہے۔اسی طرح اگر ہمارے ملک میں کوئی گڑبڑ ہوئی اور یہاں خلا پیدا ہو گیا تو لازماً قانون قدرت کے مطابق اس خلا کو پُر کرنے کے لیے کسی نہ کسی ہمسایہ ملک کی فوجیں اس ملک میں داخل ہو جائیں گی۔اب تم اس ہمسایہ ملک کو افغانستان سمجھ لو، ہندوستان سمجھ لو یا کوئی اور یورپین ملک سمجھ لو ، بہر حال اس خلا کو بھرنے کے لیے کوئی نہ کوئی حکومت آئے گی۔اگر اس خلا کو بھرنے والی حکومت ہندوستان ہوئی تو لازماً وہ اس بغض کو ساتھ لائے گی جو اس وقت پاکستان اور