خطبات محمود (جلد 35) — Page 264
خطبات محمود : 1 264 $1954 پس تم اپنے اندر نئی تبدیلی پیدا کرو اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت کو استعمال کرو۔اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت کو استعمال نہیں کرتے تو تم اس کی دوسری نعمتوں کے امیدوار کیوں ہو؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا مجھے کوئی معجزہ دکھائیں۔مجھے یاد ہے آپ اُس وقت جوش میں آ گئے اور فرمایا میرے دعوی پر اتنے کی سال گزر چکے ہیں اور اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے ہزاروں نشانات دکھائے ہیں۔تم نے ان نشانات سے کب فائدہ اُٹھایا کہ اب تم نئے نشان سے فائدہ اُٹھا لو گے۔پس اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی اتنی بڑی دولت سے فائدہ نہیں اُٹھاتے تو تمہیں کسی دولت کیسے مل سکتی ہے۔ہاں! اگر تم خدا تعالیٰ کی دی ہوئی دولت سے فائدہ اُٹھاؤ تو تمہیں اتنا کچھ مل جائے گا کہ تمہیں خدا تعالیٰ سے کچھ اور مانگتے ہوئے بھی شرم آئے گی“۔(الفضل 6/اکتوبر 1954ء ) - محمد شاہ تغلق خاندان کا چھٹا فرمانروا۔1386 ء میں سلطان فیروز خان نے اپنے بیٹے شہزادہ محمد خان کو سلطان ناصر الدین والد نیا محمد شاہ کا خطاب دے کر عنان سلطنت سپرد کر دی۔سلطان محمد شاہ نے چھ سال سات ماہ حکومت کی (اسلامی انسائیکلو پیڈیا مؤلفہ سید قاسم محمود صفحہ 1424، 1425۔لاہور ) 2 : احمد شاہ محمد شاہ کا بیٹا، بادشاہ دہلی۔1725 ء میں پیدا ہوا۔1748ء میں تخت نشین ہوا۔1775ء میں فوت ہوا۔احمد شاہ ایک نااہل حکمران تھا ( اسلامی انسائیکلو پیڈیا مؤلفہ سید قاسم محمود صفحہ 155۔لاہور ) : وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاَنتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَاُمّى الهَيْن مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِى أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَه تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِى وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلامُ الْغُيُوب - مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِةٍ أَنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبّى وَرَبَّكُمْ ۚ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۚ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (المائدة: 117 ، 118) 3