خطبات محمود (جلد 35) — Page 165
$1954 165 16 خطبات محمود تمہارے اعمال سے یہ ظاہر ہونا چاہیے کہ تم نے واقعی اللہ تعالیٰ کے زندہ نشانات دیکھے ہیں وو (فرموده 9 جولائی 1954ء بمقام ناصر آباد سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ علاقہ جو سندھ کا ہے کسی زمانہ میں تو پنجابیوں کے لیے اس کا خیال کرنا بھی عجیب بات تھی کیونکہ گزشتہ زمانہ میں جب سفر میں کئی قسم کی مشکلات اور دقتیں تھیں پچاس، ساٹھ یا سومیل پر جانا بھی ایسا ہی تھا جیسے کوئی مرنے لگا ہے۔مگر اب یہ علاقہ باوجود اس کے کہ پانچ سو میل پر بلکہ اس سے بھی زیادہ فاصلہ پر ہے نہ صرف اس میں پنجابی بس رہے ہیں بلکہ سال دو سال میں واپس جا کر وہ اپنے رشتہ داروں سے مل بھی لیتے ہیں۔یا اُن کے رشتہ دار ان سے ملنے کے لیے یہاں آ جاتے ہیں اور زیادہ تر طبقہ ایسا ہی ہے جس کے گزارہ کی پنجاب میں کوئی صورت نہیں تھی۔کچھ ایسے بھی تھے جو اپنی حالتوں کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے یہاں آگئے۔وہاں ان کی حالتیں ایسی گری ہوئی نہیں تھیں لیکن سو میں سے اسی صرف اس لیے آئے ہیں کہ ان کے گزارہ کی پنجاب میں کوئی صورت نہیں تھی یا اس لیے کہ پارٹیشن کے موقع پر ان کو بے دست و پا بنا دیا گیا اور جہاں جہاں ان کے سینگ سمائے چلے