خطبات محمود (جلد 35) — Page 343
$1954 343 خطبات محمود بہت سی مشکلات حائل ہوں گی۔میں ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی پر جانا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور اُس نے مجھے نصیحت کی کہ یہ رستہ بڑا خطرناک ہے۔اس میں بڑے مصائب اور ڈراؤنے نظارے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ تم ان سے متاثر ہو جاؤ اور تو منزل مقصود پر پہنچنے سے رہ جاؤ۔تم جب بھاری جنگلوں، پہاڑوں اور وادیوں سے گزرو گے نہ مختلف قسم کے بُھوت اور بلائیں تمہیں ڈرائیں گی اور تمہیں اپنے مقصد سے ہٹانا چاہیں گی۔کہیں صرف آواز میں ہی آواز میں ہوں گی شکلیں نہیں ہوں گی، کہیں صرف شکلیں ہوں گی اور وہ ی ادھر اُدھر حرکتیں کر رہی ہوں گی، کہیں خالی دھڑ حرکت کرتے نظر آئیں گے، کہیں صرف سر جو دھڑوں سے کٹے ہوئے ہوں گے ہوا میں معلق تمہارے سامنے آئیں گے اور تمہیں ڈرائیں گے۔تم اُس طرف متوجہ نہ ہونا اور سیدھے چلتے جانا اور یہی کہتے جانا کہ " خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔چنانچہ جب میں روانہ ہوا اور جنگلوں میں سے گزرا تو کبھی چیتے سامنے آ جاتے اور مجھے ڈراتے، کہیں شیر دکھائی دیتے اور وہ انسانوں کی طرح باتیں کرتے اور مجھے گالیاں دیتے، کہیں دھر بغیر سر کے اور کہیں خالی سر بغیر دھڑ کے نظر آتے اور میری توجہ دوسری طرف پھرانے کی کوشش کرتے۔لیکن میں فرشتہ کی نصیحت پر عمل کرتا چلا گیا اور جب میں ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا تو وہ چیزیں غائب ہو جاتیں۔یہاں کی تک کہ میں نے سارا رستہ طے کر لیا اور اپنے منزلِ مقصود پر پہنچ گیا۔وہاں میں خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوا اور اُسے میں نے اپنے سفر کی رپورٹ پیش کی۔قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ - 5- اللہ تعالیٰ ہی انسان کو کام پر لگاتا ہے اور وہی اُس کے خاتمہ پر اس سے حساب لیتا ہے۔پس جب انسان یہ مدنظر رکھے کہ خدا تعالیٰ نے ہی اسے کام پر لگایا ہے اور وہی اس سے آخر میں حساب لے گا تو ی اسے اس قسم کا غصہ نہیں آیا کرتا جس قسم کا غصہ ایک جاہل اور بے دین انسان کو آیا کرتا ہے۔ایک جاہل اور بے دین انسان جھوٹ بول کر لوگوں کو اکساتا ہے اور ہزاروں لوگ اس پر یقین کی کر لیتے ہیں۔لیکن ایک مومن سمجھتا ہے کہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے۔اُس نے مجھ سے حساب لینا ہے۔اس لیے مجھے اس کی خاطر جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے۔اگر خدا تعالیٰ کے دین کو