خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 216

$1954 216 خطبات محمود طرح جوتیاں چٹخاتے پھرتے ہیں۔اگر کوئی شخص اس طریق کو اختیار کرنا چاہے تو اُس کی مرضی کی ور نہ عقلمند انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ طریق اختیار کرے جس سے اُس کی عزت بڑھے۔پسی اگر کوئی شخص دنیا دار بننا چاہتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ وہ اُن سارے طریقوں کو اختیار کرے جو دنیا دار اپنی ترقی کے لیے اختیار کرتے ہیں۔اور اگر دین دار بننا چاہتا ہے تو اُس کا فرض۔کہ وہ اُن سارے طریقوں کو اختیار کرے جو دینی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔وہ سچائی سے کام لے، تقوی کو اختیار کرے، دھو کے بازی سے بچے، جھوٹ اور فریب سے کام نہ لے، معاملات میں تحمل اور بردباری کا طریق اختیار کرے، فساد نہ کرے، بغاوت سے بچے۔قرآن کریم فرما تاج ہے کہ یہی طریق ہے جس سے عزت حاصل ہو سکتی ہے۔اگر کوئی شخص اس طریق کو اختیار نہیں کرتا تو وہ منافق ہے اور جب بھی ہمیں موقع ملے گا ہم ترقی دینے کی بجائے اسے سزا دیں گے کیونکہ اس نے دوغلا پن سے کام لیا۔الفضل 8 ستمبر 1954 ء ) 1 : بنی اسرائیل: 21 2 : جامع الترمذى ابوابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ باب حديثِ اعْقَلُهَا وَتَوَكَّلُ۔3 : ملفوظات جلد 2 صفحہ 184۔5 اپریل 1902ء