خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 217

$1954 217 23 خطبات محمود انسان سیکھنے کی نیت رکھے تو زمین کی اینٹیں اور پہاڑوں کے درخت اور جنگلوں کی جھاڑیاں بھی اس کے لیے قرآن اور حدیث کی تفسیر بن جاتی ہیں (فرموده 27 اگست 1954ء بمقام ناصر آباد سندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ جمعہ ہمارے اس سفر کا آخری جمعہ ہوگا کیونکہ پیر کو ہم إِنْشَاء اللَّهُ تَعَالَی یہاں سے روانہ ہو جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی مجھے آج دل کے ضعف کا دورہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ بول نہیں سکتا۔حقیقتا اگر کوئی سمجھنے والا ہو تو اس کی ہدایت کے لیے ایک معمولی بات بھی کافی ہو سکتی ہے۔لیکن عموماً آجکل دیکھا گیا ہے کہ لوگ باتیں سننے کے تو عادی ہیں لیکن بات کو سوچنے اور سمجھنے کے عادی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ گزشتہ بزرگوں سے کسی بزرگ سے ایک شخص نے قرآن کے متعلق کچھ پوچھا تو انہوں نے کہا میں