خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 202 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 202

$1954 202 (21) خطبات محمود حقیقی بڑائی اور عظمت اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق قائم کرنے میں ہی ہوتی ہے جب قو میں بنتی ہیں تو ان کے افراد کی اصلاح کے لیے ایک لمبی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ہر مومن کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ وہ دوسروں کی اصلاح کرے (فرموده 13 / اگست 1954ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دکل ہے پرسوں ہی مجھے ایک خط کسی احمدی کا ملا ہے جس میں اس نے لکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو پندرہ سال میں فتح نصیب ہو گئی تھی اور صحابہ کے اخلاق ایسے تھے ایسے تھے لیکن جماعت کو وہ فتح نصیب نہیں ہوئی اور ان کے اخلاق بھی ایسے اچھے کی نہیں۔ناظر عیش کرتے پھرتے ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے افسر نہایت تنگی سے گزارہ کرتے تھے۔اصل میں تو یہ ایک بیمار دل کی آواز ہے۔معترض ایسا شخص ہے جو کسی زمانہ میں ، بھی دعوے کرتا رہا ہے کہ ہم بزرگ صوفیاء اتنے بڑے ہیں کہ نبیوں کی بھی کیا طاقت ہے کہ وہ ہمارے مقابلہ میں آئیں۔اس پر میں نے اُسے جماعت سے خارج کر دیا۔کچھ عرصہ بعد