خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 10

$1954 10 3 خطبات محمود مساجد اپنی ذات میں بڑی برکات رکھتی ہیں ان کی وسعت کے ساتھ ہی ہماری جماعت کی ترقی وابستہ ہے (فرموده 15 جنوری 1954 ء رتن باغ لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو جلسہ کے بعد تقریروں وغیرہ کی وجہ سے میرے گلے پر بوجھ پڑا تھا اور نزلہ کی بھی شکایت ہو گئی تھی۔پھر الہی مصلحت کے ماتحت جلسہ کے معا بعد مجھے گواہی کے لیے تیاری بھی کرنی پڑی اور گواہی بھی دینی پڑی۔اس لیے میرے گلے کی خراش بہت بڑھ گئی ہے اور کھانسی شروع ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی مشیت تھی یا شاید آپ لوگوں کے اخلاص اور محبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ سامان کیا کہ سمجھا تو یہ جاتا تھا کہ شاید بدھ کو گواہی ختم ہو جائے اور جمعرات کو ہم واپس چلے جائیں لیکن اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسے سامان کیسے کہ میری گواہی جمعہ کے وقت تک ہو گئی۔جس کے بعد لازماً مجھے جمعہ کے لیے ٹھہرنا پڑا اور یہ جمعہ مجھے لاہور میں پڑھانا پڑا۔میں نے جو یہ اعلان کرایا تھا کہ دوست اس جگہ (یعنی رتن باغ میں ) نماز کے لیے جمع ہو جائیں اس کی وجہ یہ تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ ایسے وقت میں آ کر کہ جمعہ کے لیے تھوڑا وقت رہ جائے گا۔پھر انسان جمعہ کی تیاری بھی کرتا ہے، کھانا بھی کھاتا سے