خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 9

$1954 9 خطبات محمود ہو حالانکہ وہ اُسی کی طرف آ رہی ہوتی ہے۔جیسے چاند اور ستارے آندھی کی وجہ سے اوجھل ہے جاتے ہیں تو احمق انسان سمجھتا ہے کہ ان کی روشنی جاتی رہی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ چاند اور ستارے تو روشن ہوتے ہیں، وہ خود اُن کی روشنی سے محروم ہو جاتا ہے۔اسی طرح یہ احمق بھی خیال نہیں کرتا کہ ہر تباہی جو دنیا پر آ رہی ہے اُس پر بھی آ رہی ہے، ہر تباہی جو دنیا پر آ رہی ہے اس سے وہ بھی محفوظ نہیں کیونکہ وہ بھی دنیا سے باہر نہیں۔اگر دنیا میں کوئی تباہی آئے گی تو اس پر بھی آئے گی۔اس لیے اس کا فرض ہے کہ قبل اس کے کہ وہ تباہی آئے ، وہ اس سے بچنے کی کوشش کرے۔لیکن بدقسمت انسان باتیں کرتا ہے اور کام سے منہ موڑ لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ان باتوں کی وجہ سے دنیا اُسے سر پر اٹھائے پھرے گی حالانکہ نہ دنیا بیوقوف ہے اور نہ خدا تعالیٰ۔بیوقوف وہی ہے جو غلط امید لگائے بیٹھا ہے۔الفضل 29 فروری 1958ء 1 : جو فضا ( فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )