خطبات محمود (جلد 35) — Page 27
$1954 27 خطبات محمود تبلیغ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی کیونکہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہی اسلام ہے جو مولوی لوگ کر رہے ہیں احمدی تو تعداد میں بہت تھوڑے ہیں۔لیکن دوسرے ممالک میں چلے جاؤ تو وہاں اگر ہمارا مبلغ ہے تو وہ جو صحیح اسلام پیش کرتا ہے لوگ بھی اس کو صحیح اسلام سمجھتے ہیں۔صرف چند اورئنٹیسٹ (ORIENTALIST) اور مستشرقین کہتے ہیں کہ دوسرے مسلمان اور کہتے ہیں لیکن ان کے اتباع بہت کم ہوتے ہیں۔اس لیے اُن کی بات کو صرف چند افراد وقعت دیتے ہیں عوام نہیں۔پس وہاں ہمارا نمائندہ جو کچھ کہتا ہے لوگ اُسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور اگر وہ باتیں انہیں معقول نظر آتی ہیں تو وہ مان لیتے ہیں۔اور وہی ممالک ہیں جہاں تبلیغ اسلام مفید ہو سکتی ہے۔کیونکہ ان ممالک میں ہمارے پیچھے مولوی نہیں ہوتے جو یہ کہیں کہ یہ صحیح اسلام نہیں۔بہر حال دوسرے ممالک میں ہمیں یہ سہولت میسر ہوتی ہے اور معقول طور پر قرآن کا پیش کردہ اسلام لوگوں تک پہنچانا آسان ہوتا ہے۔پس ایک ہی طریق جو تبلیغ اور خدمتِ اسلام کا ہمارے پاس ہے۔اگر اس کی طرف توجہ نہ کی جائے تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی۔لیکن باوجود اس کے کہ یہی ایک طریق خدمت اسلام کا ہے محض اس لیے کہ میرے منہ سے 19 کا لفظ نکل گیا تھا تحریک جدید کے وعدوں میں کمی واقع ہو گئی ہے۔گویا 19 کا لفظ کیا نکلا قیامت آ گئی۔اب اور کسی چیز کی ضرورت ہی نہیں رہی۔غرض یہ لفظ لوگوں کے اندر کمزوری پیدا کر رہا ہے۔میں بتا چکا ہوں کہ در حقیقت 19 کا لفظ کوئی معنے نہیں رکھتا۔یہ لفظ مصلحت کے ماتحت خدا تعالیٰ نے میرے منہ سے نکلوایا تھا ورنہ خدمت دین اور تبلیغ اسلام کا کام وہ ہے جو قیامت تک چلے گا اور قرآن کریم سے بھی اس کا پتا لگتا ہے۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ مسیح علیہ السلام کے منکر قیامت تک رہیں گے۔3 اب صاف ظاہر ہے کہ ایک مسلمان تو مسیح علیہ السلام کا منکر نہیں ہو سکتا۔غیر مسلم کی ہی اُن کے منکر ہو سکتے ہیں۔پس دوسرے لفظوں میں اس کے یہ معنے ہیں کہ غیر مسلم قیامہ تک رہیں گے۔اور اگر یہ بات صحیح ہے کہ غیر مسلم قیامت تک رہیں گے تو یہ بات بھی ماننی پڑے گی کہ تبلیغ اور خدمتِ اسلام بھی قیامت تک رہے گی اور درمیان میں کوئی شخص اسے ختم نہیں کر سکتا۔