خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 215

$1954 215 خطبات محمود کہ اگر تم ہمارے جیسا بننا چاہتے ہو تو ہمارے والا علم سیکھو، ہمارے والا کھانا کھاؤ، ہمارے والے سامان استعمال کرو، ہماری جیسی محنت کرو۔اور خدا اسے اس لیے اپنا نہیں سمجھتا کہ وہ کہتا کی ہے تم نے میرے والی نماز نہیں پڑھی، میرے والا روزہ نہیں رکھا، میرے والا حج نہیں کیا، میرے والی زکوۃ نہیں دی۔پس وہ اینگلو انڈین ہوتا ہے مگر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس طریق کو اختیار کرنا کتنا نقصان دہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی صوفی کا قول بیان فرمایا کرتے تھے کہ اگر تم دنیا میں عزت کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہو تو کسی کے لڑ لگ جاؤ۔یا دین دار بن جاؤ یا دنیا دار بن جاؤ مگر یہ دین دار کہلاتا ہے اور دین سے بے بہرہ رہتا ہے اور دنیا دار کہلاتا ہے اور دنیا کا علم حاصل نہیں کرتا۔دنیوی ترقی کے لیے کوشش نہیں کرتا۔یورپ والے خدا کو نہیں مانتے مگر مذہب اُن کا عیسائیت ہے مگر اکثریت خدا تعالیٰ کی منکر ہے۔لیکن دہریت کے باوجود وہ انتہا درجہ کی قربانی کرتے ہیں۔ایسی قربانی جو بعض دفعہ مذہب والے بھی کی نہیں کر سکتے اس لیے وہ جیتتے چلے جاتے ہیں کیونکہ خدا نے کہا ہے کہ كُلًّا تُمِدٌ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلاء جو دنیا کی کوشش کرے گا ہم اُس کو دنیا میں کامیاب کر دیں گے اور جو دین کے لیے کوشش کرے گا ہم اُس کو دین میں کامیاب کر دیں گے۔مگر جو ایک ٹانگ دین کی طرف رکھتا ت ہے اور ایک ٹانگ دنیا کی طرف رکھتا ہے، جب دنیا کے لیے قربانی کا وقت آتا ہے تو وہ خدا پرست بن جاتا ہے اور جب دین کے لیے قربانی کا وقت آتا ہے تو دنیا دار بن جاتا ہے۔فرماتا ہے اُس کی ہم مدد نہیں کرتے کیونکہ وہ منافق ہے۔ނ دیکھ لو! یورپ نے اور امریکہ نے اور جاپان نے کتنی بڑی ترقی حاصل کی ہے۔وہ تم سے زیادہ معزز ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم خدا کو نہیں مانتے، ہم محنت کرتے ہیں اور زور بازو - دنیا کماتے ہیں۔اور ایک وہ ہیں جو خدا تعالیٰ سے سچا تعلق رکھتے ہیں، وہ اُس کے احکام پر عمل کرتے ہیں جیسے نفس کو قابو میں رکھنا، شرارتوں سے باز رہنا، جھوٹ، دھوکا اور فریب سے بچنا، کسی پر ظلم نہ کرنا، دوسرے کا حق غصب نہ کرنا، پہلے اونٹ کا گھٹنا باندھنا اور پھر تو گل کرنا ان کی بھی خدا تعالی مدد کرتا ہے۔غرض دونوں کی مدد ہمیں نظر آتی ہے۔لیکن دوغلوں کی مدد ہمیں کہیں ں نظر نہیں آتی۔نہ خدا اُن کی مدد کرتا ہے اور نہ دنیا دار لوگ انہیں منہ لگاتے ہیں۔وہ اسی