خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 212

$1954 212 22۔خطبات محمود اگر دین دار بننا چاہتے ہو تو ان سارے طریقوں کو اختیار کرو جو دینی ترقی کے لیے ضروری ہیں (فرموده 20 اگست 1954ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بنی اسرائیل کی درج ذیل آیت تلاوت فرمائی: كُلَّا نُمِدٌ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبَّكَ، وَمَا كَانَ عَطَاءِ رَبِّكَ مَحْطُورًا 1 اس کے بعد فرمایا: ”بہت سے لوگ دنیا میں اس دھوکا میں مبتلا رہتے ہیں کہ اگر خدا ہے اور مذہب۔تو شاید ان کی دنیوی کوششیں بیکار اور فضول ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف جائز یا ناجائز ، صحیح یا غلط ، کچی یا مصنوعی توجہ کر کے جو چاہیں کر سکتے ہیں۔اور بعض نادان اس غلطی میں مبتلا ہیں کہ دنیا میں جو کچھ ہے، سائنس ہے، دنیوی کوششیں اور ان کے نتائج ہیں۔خدا تعالیٰ کا لوگوں نے ایک ڈھکوسلا بنایا ہوا ہے جس میں صرف وقت ہی ضائع ہوتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ كُلَّا نُمِدٌ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ ہمارے دو قانون دنیا میں جاری ہیں۔