خطبات محمود (جلد 34) — Page 45
$1953 45 خطبات محمود یاد رکھو اگر تم نے احمدیت کو سچ سمجھ کر مانا ہے تو تمہیں یقین رکھنا چاہیے کہ احمد بیت خدا تعالیٰ کی قائم کی ہوئی ہے۔مودودی ، احراری اور اُن کے ساتھی اگر احمدیت سے ٹکرائیں گے تو اُن کا حال ی اُس شخص کا سا ہوگا جو پہاڑ سے ٹکراتا ہے۔اگر یہ لوگ جیت گئے تو ہم جھوٹے ہیں۔لیکن اگر ہم بچے نے ہیں تو یہی لوگ ہاریں گے۔اِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقِ۔" میں مکر را حباب کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ یہ فتنہ احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بھی ویسا ہی خطر ناک ہے جیسا ہمارے لئے۔اس لئے اُن سے بھی جہاں کی جہاں وہ ہوں مشورہ کریں اور اپنی حفاظت کی سکیم میں اُن کو بھی شامل کریں اور اُن کی حفاظت بھی پورے اخلاص اور جذبہ سے کریں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔الفضل 15 فروری 1953ء)