خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 364

$1953 364 43 خطبات محمود ہمیشہ دوسروں کی خدمت کرنے کی کوشش کرتے رہو یہی وہ چیزیں ہیں جن سے آپس میں محبت قائم ہوتی ہے (فرموده 18 دسمبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔کل شام کے وقت ہمارے قریب کے علاقہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس قابل ہے کہ اس سے سبق حاصل کیا جائے اور ایسے واقعات کے لیے آئندہ بعض قوانین مقرر کئے جائیں۔وہ واقعہ یہ ہے کہ یہاں سے چند میل کے فاصلے پر ریل گزر رہی تھی اور کسی پاس کے قصبہ سے ایک ٹیکسی آ رہی تھی۔اُس میں پانچ چھ آدمی سوار تھے۔غالبا ڈرائیور نے یہ سمجھا کہ ی پیشتر اس کے کہ ریل اس جگہ پہنچے میں سواریوں کو لے کر دوسری طرف نکل جاؤں گا۔لیکن ابھی وہ لائن سے پار نہیں پہنچے تھے کہ گاڑی آگئی۔بعض دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ گاؤں والے لوگ بھی اگھرڑ ہوتے ہیں اور ڈرائیور کو تنگ کرتے ہیں کہ چلو آگے گزر جاؤ، یہاں کیوں دیر کرتے ہو۔اور بعض دفعہ اس قسم کی کوئی اور غلطی ہو جاتی ہے۔بہر حال گاڑی آ رہی تھی ، اور ڈرائیور نے بجائے اس کے کہ وہ ریل کے گزر جانے کا انتظار کرتا ، چاہا کہ وہ اُس سے قبل لائن سے گزر جائے۔لیکن اُس کی