خطبات محمود (جلد 34) — Page 291
$1953 291 خطبات محمود فقہ پڑھاتا ہے۔دو سال کے بعد اگر کوئی کہے کہ کیا تمہیں فقہ آتی ہے؟ اور وہ کہے کہ نہیں آتی۔تو استاد کہے گا تو جھوٹا ہے۔پس اگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ تم فلاں کام کر سکتے ہو ، اگر خدا تعالیٰ نے تمہاری فطرت میں رکھا ہے کہ تم یہ کام کر سکتے ہو تو تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ ہم فلاں کام نہیں کر سکتے۔جس نے تمہیں کپڑے خود پہنائے وہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم ننگے ہو۔جس ہستی نے تمہارا دماغ بنایا ہے ، جس نے تمہاری تمام قوتیں بنائی ہیں وہ اگر کہتی ہے کہ تم فلاں کام کر سکتے ہو 66 تو تم ہزار بار کہو کہ تم فلاں کام نہیں کر سکتے تو تم جھوٹے ہی کہلاؤ گے بچے نہیں کہلا ؤ گے۔“ خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا مجھے اس ہفتہ پاؤں کے آپریشن کے لیے لاہور جانا پڑے گا۔اس پر ایک دو ہفتے لگ جائیں گے۔اس لیے میں ایک دو جمعے یہاں نہیں پڑھا سکوں گا۔دوست دعا کریں تکلیف لمبی ہوتی چلی جاتی ہے۔ایک سال ہو گیا ہے۔اور لوگ ڈراتے ہیں کہ پرانا ہو جانے کی وجہ سے زخمی اندر سے خراب ہو گیا ہے۔حملے لمصلح 19 نومبر 1953 ء) اس کے بعد آپریشن یہیں ہو گیا اور لاہور جانے کی ضرورت پیش نہ آئی۔:1 بخاری کتاب المغازى باب حجة الوداع 2 الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305 3: البقرة:287