خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 292

$1953 292 35 خطبات محمود ہمارے ملک میں بعض ایسے فنون ہیں کہ اگر انہیں اب بھی استعمال میں لایا جائے تو ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے (فرموده 16 اکتوبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔پچھلے جمعہ میں میں نے کہا تھا کہ اس ہفتہ میں لاہور آپریشن کے لیے جاؤں گا۔کیونکہ پاؤں کے زخم کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔چند دن ہی سال میں سے رہ گئے ہیں۔پچھلے سال نومبر میں چوٹ لگی اور یہ زخم ہو گیا۔پہلے خیال گزرا کہ یہ معمولی زخم ہے چند دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا لیکن جلسہ سالانہ کے بعد زخم زیادہ خراب ہو گیا۔اس کے بعد خیال پیدا ہوا کہ بوٹ کے دباؤ کی وجہ سے تکلیف زیادہ ہوگئی ہے مگر بعد میں یہ تکلیف اتنی بڑھی کہ رات کو سونا مشکل ہو گیا۔اور اگر نیند آجاتی تھی تو ہر کروٹ کے ساتھ تکلیف بڑھ جاتی اور جب تک پاؤں کو آرام سے ہے پکڑ کر ایک طرف سے دوسری طرف نہ رکھا جاتا حرکت نہیں کر سکتا تھا۔اس کے بعد کچھ عرصہ تک کی قیاسی طور پر علاج ہوتا رہا اور خیال تھا کہ زخم انگوٹھے کے کنارہ تک ہے کیونکہ جب ناخن کا ٹا جاتا تھا تو انگوٹھے پر تھوڑ اسا سرخ نشان دکھائی دیتا تھا جس سے معلوم ہوتا تھا کہ ناخن کے نیچے زخم ہے اور اُسی حد تک اس کا علاج ہوتا رہا۔جب ناخن بڑھ جاتا تھا اُس کو کاٹ دیا جا تا تھا اور پھر زخم نظر