خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 226 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 226

$1953 226 خطبات محمود لیکن اگر گورنمنٹ کا حق مارلوں تو یہ کوئی گناہ نہیں۔اسی طرح دین اگر ہے تو صرف خدا کا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ متواتر بیان فرماتا ہے کہ دین وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے 2 اگر ہم اپنی طرف سے کسی چیز کو دین قرار دے لیں تو ہمارے کہنے سے وہ چیز دین نہیں بن جائے گی۔ہم اگر دین کو سچا نی سمجھتے ہیں تو صرف اس لیے کہ خدا نے اُسے نازل کیا ہے۔اگر دین ہمارا بنایا ہوا ہوتا اور ہمیں اجازت ہوتی کہ ہم اپنی طرف سے جو چاہیں دین بنا دیں تو اس کے بعد اگر ہم حرام کو حلال اور حلال کو حرام کہہ دیتے تو یہ ہمارے لیے جائز ہوتا۔لیکن اگر دین خدا نے بنایا ہے اور ہم اس کے کسی حکم کے خلاف چلتے ہیں تو یقینا ہم گناہ کرتے ہیں۔پس یہاں کے کارکنوں، رہنے والوں اور ارد گرد کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر تقویٰ پیدا کریں۔خدا تعالیٰ کی خشیت پیدا کریں۔نیک نمونہ دکھا ئیں ، اور ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔اگر ہمارے اندر تقویٰ نہیں اور اگر ہمارا نمونہ اچھا نہیں تو ہم خدا تعالیٰ کے حضور دُہرے مجرم ہوں گے۔وہ یہ نہیں کہے گا کہ فلاں موقع پر چونکہ تم نے دین کو فائدہ پہنچانے کے لیے بددیانتی کی تھی یا سلسلہ کی خیر خواہی کے لیے فلاں دھوکا کیا تھا اس لیے میں تمہیں کچھ نہیں کہتا۔بلکہ وہ ہمیں دوسروں سے زیادہ سزا دے گا کہ ایک تو تم نے بد دیانتی کی اور دوسرے میرے نام پر کی۔آخر ہم یہ کیا حق رکھتے ہیں کہ جس بات سے خدا نے منع کیا ہے اُس کو دین اور مذہب کی خیر خواہی کے نام سے جائز قرار دے دیں۔جس چیز کو خدا تعالیٰ نے ممنوع قرار دیا ہے وہ بہر حال ی ممنوع رہے گی۔کیونکہ خدا تعالیٰ جو کچھ کہتا ہے وہی درست ہوتا ہے۔دنیا میں بعض دفعہ کو ئی شخص بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر کہتا ہے اسے شراب پلاؤ۔اب چاہے وہ شراب پینے سے انکار کرے تیماردار، اسے بہانوں سے شراب دے دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کی عقل ٹھیک نہیں۔صحیح مشورہ کی وہی ہے جو ڈاکٹر نے دیا ہے۔مگر کیا ہم خدا تعالیٰ کو بھی کہہ سکتے ہیں کہ تیری عقل ٹھیک نہیں۔خدا ، خدا ہی ہے ، اور بندہ ، بندہ ہی ہے اور انسانی عقل خدائی علم کے مقابلہ میں بالکل نیچ ہے۔اگر خدا ای کہتا ہے کہ ایسا مت کرو اور ہم وہی کام کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم خدا کے لیے ایسا کرتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم اپنے نفس کو بھی فریب دیتے ہیں اور خدا اور اُس کے رسول کو بھی بدنام کرتے ہیں۔اگر ایک شخص اپنے لیے حرام خوری کرتا ہے تو وہ بھی گناہ کرتا ہے۔مگر جو شخص خدا کے