خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 183

$1953 183 خطبات محمود میں داخل ہو گئے ہیں بغیر اس کے کہ اس امر پر غور کریں کہ احمدیت کیا چیز ہے۔اور بغیر اس کے کہ ނ اس امر پر غور کریں کہ احمدیت کی وجہ سے ان پر کیا ذمہ داریاں ہیں۔مگر یہ وہ لوگ نہیں جن۔احمدیت ترقی کرے گی ، یہ وہ لوگ نہیں جن کے ذریعہ اسلام دنیا میں پھیلے گا۔احمدیت اگر پھیلے گی اور اسلام اگر ترقی کرے گا تو انہیں لوگوں کے ذریعے جو سمجھتے ہیں کہ جو کچھ کرنا ہے ہم نے ہی کرنا ہے۔اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ہم سے اپنے دین کی خدمت کا کوئی کام لے رہا ہے تو یہ ایک انعام ہے جو ہم پر کیا جارہا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے ایسے زمانہ میں ہم کو اسلام کی خدمت کے لیے چنا جب کہ اسلام کمزور ہو رہا ہے اور مسلمان صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں۔ایسے ہی لوگ ہیں جو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھے جائیں گے اور اُن کے نام اسلام کے مجاہدین میں شمار کیے جائیں گے۔لمصلح 22 جولائی 1953ء) 1 اسد الغابة جلد 1 صفحه 238,237 مطبوعہ ریاض 1384ھ 2: اسد الغابة جلد 3 صفحہ 157 مطبوعہ ریاض 1286ھ ، ابوداؤد کتاب الصلواة باب الامام يكلم الرَّجُل فِي خُطْبَتِهِ :3 صحیح مسلم كتاب الاشربة باب تحريم الخمر وبيان انها تكون من عصير العنب۔۔۔۔(مفہوماً)