خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 184

$1953 184 24 24 خطبات محمود جو شخص اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسولوں پر سنجیدگی سے ایمان نہیں لاتا اُس کے سارے کام بے حقیقت ہو جاتے ہیں (فرمودہ 17 جولائی 1953ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔وو دنیا میں سب چیزوں سے اہم اور سب چیزوں سے زیادہ بھروسا کے قابل انسان کی سنجیدگی ہوتی ہے۔جب تک اس میں سنجیدگی نہ ہو اُس وقت تک اس کے کسی کام پر نہ اعتبار ہوسکتا ہے ہے اور نہ بھروسا ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔خدا تعالیٰ کی ذات کتنی اہم اور کتنی مقدم ہے۔ساری کائنات کا پیدا کرنے والا ہے۔ساری ہستیاں اُس کی محتاج ہیں اور سارے کام اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ پر سنجیدگی سے ایمان نہیں لاتا اور اُس کی ذات اُس کے سامنے ہر وقت حاضر نہیں رہتی تو اُس کے سارے کام بے حقیقت ہو جاتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے رسول کتنی شان کے مالک ہیں اور رسالت کتنی اہم چیزی ہے۔لیکن اگر کوئی شخص رسالت کے ساتھ بھی سنجیدگی سے تعلق نہیں رکھتا تو رسالت پر ایمان لانا اسے فائدہ نہیں دے سکتا۔چنانچہ دیکھ لوصحابہ بھی رسول کریم ﷺ پر ایمان لائے تھے اور آجکل الله