خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 82

$1953 82 88 خطبات محمود جاتا ہے۔جس کی وجہ سے اس کے کاٹنے میں بہت وقت ہوتی ہے۔اگر یہ ناخن کٹ جائے تو تکلیف کم ہو جاتی ہے اور اگر بڑھ جائے تو تکلیف بڑھ جاتی ہے۔جیسے مجھے تکلیف ہوئی ہے میرا ناخن چاول کے برابر گوشت کے اندر گھس گیا تھا۔انگریزی میں اسے Nail in toe کہتے ہیں۔انگریزی طب میں ان کا علاج بیہوش کر کے ناخن نکال دینے کے ذریعہ سے کرتے ہیں۔بیہوشی سے مجھے ساری عمر گھبراہٹ رہی ہے۔اس لیے میں اس طرف مائل نہیں ہوتا اور زخم یوں اچھا نہیں ہوتا۔ہومیو پیتھک طب والے لکھتے ہیں کہ بعض اوقات اس کا علاج دوائیوں سے بھی ہو جاتا ہے۔میں نے لاہور میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو کہلا بھیجا ہے کہ وہ اس مرض کا علاج تجویز کرے۔لاہور جا کر کسی سرجن کو دکھاتا تو شاید کوئی صورت علاج کی نکل آتی لیکن لاہور میں مارشل لاء ہونے کی وجہ سے میرا جانا مناسب نہیں۔مارشل لاء ہونے کی وجہ سے پہریدار ساتھ نہیں جا سکتے کیونکہ ان کے پاس ہتھیار ہوتے ہیں جن کی وہاں اجازت نہیں۔بہر حال مارشل لاء کی وجہ سے کئی دقتیں ہیں جن کی وجہ سے میں لاہور نہیں جاسکتا۔پھر پچھلے آٹھ دنوں سے دردوں کی تکلیف بھی زیادہ ہوگئی ہے۔اس کی زیادہ تر وجہ تو یہ ہے کہ آجکل رات کو سردی ہوتی ہے اور دن کو گرمی ہوتی ہے اور موسم بدلنے کی وجہ سے دردوں کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔بہر حال ناخن کا نیچے کی طرف بڑھ جانا اور زخم کا اچھا نہ ہونا ، اسی طرح موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جوڑوں کے دردوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے پچھلے دو جمعے میں مسجد میں نہیں آسکا۔آج بھی اس لیے آیا ہوں کہ پرسوں ہم ناخن کاٹنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پہلے ناخن گوشت کے اندر گھسا ہوا تھا۔جب میں چلتا تھا وہ تکلیف دیتا تھا اب وہ کاٹ دیا گیا ہے۔اگر چہ اب بھی زخم ٹھیک نہیں ہوا لیکن ناخن گوشت کے اندر نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف کم ہوگئی ہے۔جب ناخن بڑھے گا تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے کیا ہوگا۔جب بڑھے گا بہر حال زخم سے ٹکرائے گا اور تکلیف زیادہ ہوگی۔میں نے پچھلے خطبہ میں جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ بسم الله روحانی ترقی کے لیے بڑی بھاری چیز ہے۔اسی لیے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر ہر اہم کام سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھی جائے تو اس کام میں برکت نہیں ہوتی 1۔برکت سے یہ مراد نہیں کہ وہ کام ہوتا نہیں کیونکہ عیسائی بھی بسم اللہ نہیں پڑھتے اور ان کے کام ہو جاتے ہیں۔ہندو بھی بسم اللہ نہیں پڑھتے