خطبات محمود (جلد 34) — Page 81
خطبات محمود $1953 81 13 بسم اللہ ہر برکت کی کلید ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا ہر مومن کا فرض ہے فرموده 24 اپریل 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" دو جمعوں کا ناغہ کرنے کے بعد میں آج مسجد میں آسکا ہوں۔اس کی مسلسل وجہ تو میرے پاؤں کا زخم ہے۔برابر پانچواں ماہ چل رہا ہے اور یہ اچھا ہونے میں نہیں آتا۔لیکن پچھلے چند دنوں سے تکلیف بہت زیادہ ہو گئی تھی۔کیونکہ انگوٹھے کا ناخن نیچے کی طرف بڑھ کر گوشت کے اندر گھس گیا تھا اور بوجہ وہاں کی جلد کے ذکی الحس ہونے کے اور ناخن کے جُڑا ہوا ہونے کے وہ گوشت سے باہر نہیں نکالا جا سکتا تھا۔چنانچہ متواتر کئی دن ناخن کاٹنے والے آلہ کو ریتی کی طرح استعمال کر کے ناخن ہٹایا گیا۔یہ مرض ایسا ہے کہ جو لوگ طلب نہیں جانتے انہیں حیرت آتی ہوگی کہ یہ عجیب مرض ہے کہ ٹھیک ہونے میں نہیں آتا۔پہلے ہمیں بھی حیرت ہوتی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس مرض میں ناخن کا اگلا حصہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے اور جب بڑھتا ہے نیچے کی طرف بڑھتا ہے اور گوشت میں گھس