خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 80

خطبات محمود 80 80 $1953 تو شام تک بڑے بھاری عالم بن جاؤ اور دوسرے دن اُس سے بھی بڑے عالم بن جاؤ۔جو بھی کام کرنے لگو اس سے پہلے بسم اللہ پڑھو اور پھر سوچو تو تمہیں پتا لگ جائے گا کہ اس کام میں تمہارا کتنا حصہ ہے اور خد تعالیٰ کا کتنا حصہ ہے۔اگر تم اس طرح غور کرنے کی عادت ڈالو تو دو تین دن کے کے اندر اندر ہی تم عالم اسرار آسانی بن جاؤ گے اور تمہاری ذہنیت اتنی بلند ہو جائے گی کہ تم معمولی انسان نہیں رہو گے بلکہ بڑے مفید اور کارآمد وجود بن جاو گے۔افسوس ہے کہ کہنے والا کہہ گیا اور محمد رسول اللہ ﷺ نے ہم کو ایک سبق سکھا دیا۔مگر ہم اپنی بدقسمتی سے محمد رسول اللہ ﷺ کے سبق کو یاد نہیں رکھتے اور اس طرح بہت سی نیکیوں اور علوم سے محروم رہتے ہیں۔(مصلح 22 اپریل 1953ء) 1: العلق : 2 6: 2 :3 راک فیلر (John Davidson Rockteller) (1839 ء تا 1939ء) امریکہ کا مشہور سرمایہ دار اور صنعت کار۔4 سنن ابي داؤد كتاب الاشربة باب فى ايكاء الأنية و صحيح البخارى كتاب التوحيد باب السؤال باسماء الله والاستعاذة بها