خطبات محمود (جلد 34) — Page 68
$1953 68 خطبات محمود صلى الله ہے کہ ہم عیسائی اور ہندو نہیں تھے کہ ہم عیسائیت اور ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوتے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلمانوں کے گھر میں پیدا کر دیا۔اور اس طرح سب سے بڑا قدم جو ہم نے چلنا تھا خدا تعالیٰ۔چلا دیا کہ ہم مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی ہمارے کانوں میں یہ باتیں پڑیں کہ اسلام ایک کامل مذہب ہے۔رسول کریم ﷺ خاتم الانبیاء اور افضل الانبیاء ہیں۔اسلام خدا تعالیٰ کا دین ہے۔اسلام ہی ایک مذہب ہے جو انسانوں کو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔قرآن کریم اُس کی آخری کتاب ہے۔بچپن سے ہی یہ باتیں ماں باپ نے ہمارے کانوں میں ڈالنی شروع کیں۔پھر ہمیں عقل اور ہوش آئی تو ہم نے دیکھا کہ یہ باتیں درست ہیں۔دنیا میں یہ بھی ہوتا ہے کہ ماں باپ اولا د کو بعض دفعہ غلط راستہ پر چلا دیتے ہیں اور جب اُسے ہوش آتی ہے تو اسے پتا لگتا ہے کہ جس راستہ پر اُسے اس کے ماں باپ نے چلایا تھا وہ غلط تھا۔لیکن ہمیں ہوش آئی تو ہم نے دیکھا کہ ہمارے ماں باپ نے کی جو کچھ بتایا تھا وہ درست تھا۔ہمارے ماں باپ نے بتایا تھا کہ قرآن کریم ایک کامل کتاب ہے۔ہمیں جب ہوش آئی تو ہم نے دیکھا کہ ان کی یہ بات سچی تھی۔قرآن کریم فی الواقع کامل کتاب ہے۔پھر ماں باپ نے ہمیں بتایا تھا کہ رسول کریم ﷺ خاتم الانبیاء اور افضل الانبیاء ہیں۔جب ہم بڑے ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ رسول کریم ﷺ واقع میں خاتم الانبیاء اور افضل الانبیاء ہیں، آپ کی شان نہایت اعلیٰ کی اور برتر ہے۔پھر ماں باپ نے ہمیں بتایا تھا کہ اسلام خدا تعالیٰ کا دین ہے۔جب ہم بڑے ہوئے اور ہمیں ہوش اور عقل آئی تو ہم نے دیکھا کہ اسلام واقع میں خدا تعالیٰ کا دین ہے۔وہ خود اس کی مدد اور نصرت کرتا ہے۔اس کی تعلیم ایسی ہے جو صرف خدا تعالیٰ ہی دے سکتا ہے، اس کی سب باتیں معقول ہیں۔پس اول تو یہ راستہ ہمیں بغیر محنت کے ملا۔ہمیں عیسائیت یا کوئی اور مذہب ترک کر کے اسلام قبول کی نہیں کرنا پڑا۔بلکہ ہم مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہو گئے اور اس طرح پہلا قدم خدا تعالیٰ نے خود چلا دیا۔پھر دوسرا فضل خدا تعالیٰ نے یہ کیا کہ جب سوچ اور فکر کے استعمال کا وقت آیا اُس وقت خدا تعالیٰ نے ہم پر یہ ظاہر کر دیا کہ اسلام ایک کامل اور بے عیب مذہب ہے اور محمد رسول اللہ اللہ اس کے بچے رسول ہیں اور تمام انبیاء سے افضل اور برتر ہیں۔گویا پکی پکائی چیز ہمیں مل گئی۔اور اگر کسی کو پکی پکائی چیز مل جائے اور وہ پھر بھی اُس کے لینے میں غفلت اور ستی کرے تو کتنے افسوس کی بات ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب ی رسول کریم ﷺ کو دنیا میں مبعوث کیا تو ابتدائی لوگوں کو آپ کی باتیں کتنی قربانیوں اور مجاہدات کے بعد