خطبات محمود (جلد 34) — Page 53
53 $1953 9 خطبات محمود درس القرآن کی اہمیت نوجوانوں کے اندر قرآن کریم سے دلچپسی اور لگاؤ پیدا کرنے کے لیے روزانہ ایک رکوع کا درس ہونا چاہئے۔" (فرموده 27 فروری 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔میرا ارادہ ہے کہ کل سے عصر کی نماز کے بعد قرآن کریم کا درس دینا شروع کر دوں۔ایک عرصہ سے درس قرآن کریم بند تھا اور اسکی وجہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں ایک حد تک میری بیماریاں بھی کیا ہیں۔لیکن بڑی وجہ یہ تھی کہ جس طرز پر میں درس دیتا تھا وہ لمبا ہو جاتا تھا۔چنانچہ جتنا درس میں نے اب تک دیا ہے وہ کوئی ڈیڑھ قرآن کے برابر ہے حالانکہ چاہیئے تھا کہ اب تک درس میں قرآن کریم کئی دفعہ ختم ہو چکا ہوتا۔چونکہ قرآن کریم کے ایک حصہ کی تفسیر شائع ہو چکی ہے اور اس میں علمی اور بار یک حصہ آگیا ہے اس لیے درس کی طرف سے توجہ ہٹی رہی۔لیکن اس کے علاوہ ایک حصہ ایسا بھی ہوتا ہے جو زیادہ علمی اور باریک نہیں ہوتا اس سے مقصد یہاں آنے والے مہمانوں اور جماعت کے نوجوانوں کے اندر قرآن کریم سے دلچسپی اور لگاؤ پیدا کرنا ہوتا ہے۔اس کے لئے معانی میں زیادہ گہر ا جانے کی