خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 49

$1953 49 49 خطبات محمود ہو جاتی ہے۔دوسری بات یہ ہو سکتی ہے کہ وہ کہہ دیں کہ ہم نے کہا تو یہی تھا لیکن مشرقی پنجاب میں تو مسلمانوں کے گلوں میں ہار ڈالے گئے تھے اُن کا اعزاز اور اکرام کیا گیا تھا۔اَللهُ اَكْبَرُ کے نعرے بلند کئے گئے تھے۔مسلمانوں کو ہندوؤں نے مارا پیٹا تو نہیں تھا۔پس جس طرح مشرقی پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں کا اعزاز اور احترام کیا تھا۔اسی طرح پاکستان میں بھی احمدیوں کا اعزاز اور احترام کریں گے۔تم نے مار نائو ٹنا اور جلانا کہاں سے نکال لیا ہے۔اگر وہ ایسا کہیں تو تب بھی ایک بات ہے ہے۔مگر کوئی تیسرے معنے (جن کا اس بات سے کوئی تعلق ہی نہیں ) نکالنے کہاں جائز ہیں۔یا تو کہنے یا والے نے یہ بات نہیں کہی تھی یا کہی تھی۔اس صورت میں ہمارا علم یہی ہے کہ مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کو مارا گیا اور ان کے گھروں کو ٹوٹا گیا۔بلکہ تیسری بات یہ بھی تھی کہ مسلمان عورتوں کی عصمت دری بھی کی گئی۔میں نے اس بات کو جان بوجھ کر چھوڑ دیا تھا۔ورنہ مجھے کہنا چاہیے تھا کہ اُس کی لیڈر نے اشارہ مسلمانوں کو تلقین کی ہے کہ تم احمدیوں کو مارو، ان کے مکانوں کو لوٹو اور ان کی عورتوں کی ھے عصمت دری کرو۔اور ہمیں پتا لگتا ہے کہ اُس نے فی الواقع مسلمانوں کو احمدیوں کی عورتوں کی عصمت دری کی کرنے کی تلقین کی تھی کیونکہ اس کے بعد سانگلہ ہل میں ہمیں معتین صورت میں یہ شہادت ملی ہے کہ احمدیوں کے گھروں میں رقعے ڈالے گئے اور انہیں کہا گیا کہ تم اپنے عقیدہ سے باز آ جاؤور نہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا اور تمہاری عورتوں کی عصمت دری کی جائے گی۔پھر اس کا مزید ثبوت یہ ملتا ہے کہ وہی مولوی جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اُس نے ایسا کہا اُس نے جھٹ غنڈوں کے خلاف جلسے کرنے شروع کر دیئے ہیں تا کہ گورنمنٹ پر یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ تو غنڈہ گردی کے خلاف ہیں۔اگر یہ واقعہ نہیں تھا ہی کہ احمدیوں کو اُن کی عورتوں کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دی گئی تھی تو اس کے فوراً بعد غنڈوں کے خلاف جلسے کرنے کا کیا مطلب ہے۔ایک طرف تو وہ یہ کہتے ہیں کہ اگر حکومت پاکستان نے احمدیوں کو تھی اقلیت قرار نہ دیا تو یہاں وہی کچھ ہوگا جو مشرقی پنجاب میں ہوا۔اور مشرقی پنجاب میں کیا ہوا ؟ یہ مسلمانوں کے متفقہ تجربہ سے ثابت ہے۔پھر دوسری طرف احمدیوں کے گھروں میں رفعے گرنے بھی شروع ہو جاتے ہیں۔اور تیسری طرف غنڈہ گردی کے خلاف جلسے کئے جاتے ہیں۔ان تینوں باتوں کو تھی ملا کر دیکھ لو تو اس کا وہی نتیجہ نکل آتا ہے جو میں نے بیان کیا ہے۔آخر غنڈہ گردی آج تو شروع نہیں ہوئی۔پھر ایسی تقریروں کے بعد فور اغنڈہ گردی کے خلاف جلسے کیوں شروع کر دیئے گئے۔صاف بات کی