خطبات محمود (جلد 34) — Page 41
$1953 41 7 خطبات محمود جماعتیں مشورہ کر کے بتائیں کہ انہیں کیا کیا خطرات پیش آسکتے اور ان کا کیا علاج کیا جا سکتا ہے۔یقین رکھیں بالآخر تم ہی کامیاب ہوگے (فرموده 13 فروری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" پچھلے ہفتہ سے مجھے کھانسی کی شکایت ہے۔اب آواز تو کچھ صاف ہوگئی ہے لیکن کھانسی ابھی باقی ہے اور بلغم بھی آتا ہے۔خصوصاً صبح اور شام کو بلغم زیادہ خارج ہوتی ہے۔زیادہ تکلیف اس وقت پاؤں کی ہے۔یہ درد نومبر کے آخر یاد دسمبر کے شروع میں ہوئی تھی۔میں ایک کمرہ سے دوسرے کمرہ میں جار ہا تھا دہلیز سے ٹھوکر لگی اور پاؤں کو چوٹ آگئی۔میں نے اس کا خیال نہ کیا۔بعد میں جلسہ سالانہ کے کاموں کی وجہ سے بھی اس طرف توجہ نہ ہوئی۔اس کے بعد میں نے جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ انگوٹھے کے ناخن کے نیچے زخم ہے۔چنانچہ اس کا علاج شروع کیا گیا، ناخن کاٹا گیا تا کہ زخم نگا ہو جائے اور مرہم پٹی کی جاسکے۔لیکن ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ابھی تک وہی حالت ہے کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی زخم ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا۔بلکہ اب تو پاؤں میں درد کی وجہ سے رات کو نیند بھی نہیں آتی۔اور اگر نیند آجائے تو ہر کروٹ پر لحاف لگ جانے کی وجہ سے درد شروع ہو جاتی ہے۔اس طرح میں چل بھی نہیں سکتا۔نقرس کی وجہ سے