خطبات محمود (جلد 34) — Page 360
$1953 360 خطبات محمود غلطی سے سارا اسکول بدنام ہو گا۔تم کو آج بالکل عُریاں کر کے جماعت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تا وہ تمہارا امتحان لے۔اگر تم اس امتحان میں فیل ہو گئے تو ہمارا ادارہ ذلیل ہو گا۔تم اپنے ادارہ کو بدنام نہ کرو بلکہ اس کی عزت کو قائم کرو تو طلباء پر اس کا گہرا اثر ہوگا اور وہ غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں گے۔پس خالی افسران جلسہ کا ہی یہ کام نہیں کہ وہ اپنے کام کی مشق کرائیں۔بلکہ ہر ادارہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اساتذہ اور طلباء کو کام پر بھیجنے سے پہلے ایک پرائیویٹ میٹنگ کرے اور انہیں نصیحت کرے اور سمجھائے کہ وہ ادارہ کی عزت قائم کرنے جا رہے ہیں۔اُن کی غلطیاں ادارے کی طرف منسوب ہوں گی۔پھر میں باہر کی جماعتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کثرت سے جلسہ پر آئیں۔جب سے ربوہ قائم ہوا ہے باوجودیکہ یہ ایک کھلی سڑک پر واقع ہے جماعت کے اندر یہ احساس پیدا نہیں ہوا کہ وہ کثرت سے اور بار بار یہاں آئے۔جن لوگوں کی یہاں رشتہ داریاں ہیں یا انہوں نے یہاں کی مکان بنائے ہیں وہ تو یہاں آجاتے ہیں۔لیکن دوسرے لوگوں میں یہاں آنے کا اُس طرح احساس پیدا نہیں ہوا جس طرح قادیان آنے کا انہیں احساس تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قادیان کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مولد و مدفن تھا۔لیکن در حقیقت اس کی اصل فضیلت یہی تھی تھے کہ وہاں دین کا کام کیا جاتا تھا۔اور یہی چیز ربوہ کو بھی حاصل ہے۔جو شخص اپنے آپ کو محض کسی مقام سے وابستہ کر لیتا ہے اُسے خدا تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔وہ جو کام کرتا ہے اپنی دلچسپی کی وجہ سے کرتا ہے۔حالانکہ جس کا خدا تعالیٰ سے اصل تعلق ہوتا ہے وہ اُس چیز سے تعلق رکھتا ہے۔جو خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ مقصد اور اُس کے ارادہ کے مطابق ہوتی ہے۔کسی کا قول مشہور ہے کہ وہ راجہ کا نوکر ہے بینگن کا نوکر نہیں۔حقیقت یہی ہے کہ مومن اپنے ظاہری لگاؤ اور دلچسپیوں کو حقیقی چیزی پر قربان کر دیتا ہے۔اگر کہیں دونوں چیزیں مل جائیں تو فبہا لیکن جب مالک اور آقا کا یہ منشاء ہوتی کہ وہ ظاہر اور باطن کو الگ الگ کر دے تو اُس کا فرض ہے کہ وہ ظاہر پر وقت ضائع کرنے سے گریز کرے اور باطن کی طرف جائے۔اس وقت تک یہی ہوتا ہے کہ لوگ جلسہ پر ربوہ آجاتے ہیں۔پس دوست اس موقع پر ضرور آئیں۔کیونکہ دوسرے دنوں میں انہیں یہاں آنے کا موقع کم ملتا ہے۔اور یہ ارادہ کر کے