خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 169

$1953 169 خطبات محمود آیا تو میں نے اُس میں پڑھا کہ سہروردی صاحب نے کراچی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک مذہبی تحریک اٹھی اُسے حکمرانوں نے قوت سے دبا دیا ، علماء کو جیل میں بند کر دیا گیا اور آج بڑے بڑے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مسلمان غلط راستہ پر ہیں۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی ہمارے رسول کو آخری نبی نہ مانے تو ہم اُس کو مسلمان مان لیں۔گویا یہ بڑے بڑے عہدوں والے اب ہمیں اسلام سکھا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ہم ان کی بات نہیں مانیں گے تو دوسروں کی طرح ہمارا بھی وہی حشر ہوگا۔‘1 یہ ایک خطرے کا الارم ہے جس سے ہماری جماعت کو ہوشیار ہو جانا چاہیئے۔سہروردی صاحب پھر اس نسخہ کو آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کو مسلمان ایک دفعہ آزما چکے ہیں۔حالانکہ ہر شخص جانتا ہے کہ یہ کوئی سوال ہی نہیں کہ جو لوگ رسول کریم ﷺ کے بعد کسی نبی کے آنے کے قائل ہیں اُن کو مسلمان مان لو۔بلکہ اگر کوئی شخص یہ بحث کرتا ہے کہ احمدی مسلمان ہیں یا نہیں تو ہم اس کو بھی بیوقوفی کی بات سمجھتے ہیں۔اگر کوئی شخص ہم کو مسلمان سمجھ لے گا تو کیا اُس کے مسلمان سمجھ لینے سے ہم واقع میں مسلمان بن جائیں گے؟ یا اگر کوئی شخص ہم کو کا فرسمجھ لے گا تو اُس کے کا فرسمجھ لینے سے ہم واقع میں کافر بن جائیں گے؟ اسلام کا تعلق تو خدا سے ہے کسی انسان سے نہیں۔پس اس سے زیادہ بیوقوفی کی بات اور کیا ہوگی کہ مجھے یہ فکر لاحق ہے کہ سہر وردی صاحب مجھے کیا سمجھتے ہی ہیں۔وہ مجھے کا فر بلکہ کفر بھی سمجھ لیں تو میرے لیے اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔اسی طرح یہ بھی خلاف عقل بات ہے کہ میں کسی کو کیا سمجھتا ہوں۔کیونکہ میں اگر کسی کو کا فرکہوں تب بھی میرے کا فر کہنے سے اُس کا کچھ بگڑ نہیں سکتا۔ہاں اگر خدا تعالیٰ اُسے کافر کہے گا تب بے شک اُس کے لیے فکر کی بات ہو سکتی ہے۔لیکن اگر خدا کا فرنہیں کہتا اور میں اُسے کا فر کہتا ہوں یا وہ مجھے کا فر کہتا ہے تو نہ اُس کے کافر کہنے سے میرا کوئی نقصان ہے اور نہ میرے کافر کہنے سے اُس کا کوئی نقصان ہے۔پس یہ تو کوئی سوال ہی نہیں تھا کہ سہروردی صاحب کو یہ کہنے کی ضرورت پیش آتی کہ " یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی ہمارے رسول کو آخری نبی نہ مانے تو ہم اُس کو مسلمان مان لیں۔" آخر کب گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ احمدیوں کو مسلمان سمجھو؟ یا کب گورنمنٹ نے کسی کو سزا دی ہے کہ تم کیوں احمدیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے ؟ جب ایسا کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا تو ان الفاظ کا