خطبات محمود (جلد 34) — Page 159
$1953 159 خطبات محمود آپ نے فرمایا یہ شیطان ہے جو تمہیں ایسی باتیں کہتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کسی کو محمد کہتا ہے تو وہ محمد کی برکات بھی اُسے دیتا ہے۔وہ اگر کسی کو موسیٰ اور عیسیٰ کہتا ہے تو موسیٰ اور عیسی والی برکات بھی اُسے دیتا ہے۔پس جب خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ تم مومن ہو تو وہ مومن والی برکات بھی تمہیں دیتا ہوگا۔صرف یہ کہنا کہ تم نے محمد رسول اللہ ﷺ کو مان لیا ہے۔اس سے تمہیں یا دنیا کوکوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔محمد رسول اللہ ہے جس کام کے لیے اس دنیا میں تشریف لائے تھے اُس سے اگر تم نے فائدہ نہیں اٹھایا، تمہیں سچ بولنے کی عادت نہیں تم میں دیانت نہیں پائی جاتی تمہیں محنت کی عادت نہیں تم میں حسن سلوک اور مہربانی کی عادت نہیں ، تم میں مظلوموں اور بیواؤں کی مدد کرنے کی عادت نہیں تو تم نے خدا تعالیٰ کو مان کر کیا پایا۔ابھی میں نے بازار کے انتظام کے لیے ایک افسر مقرر کیا ہے۔جب وہ کھانڈ کے ڈپو پر گیا تو اُس نے دیکھا کہ ڈپو ہولڈر کا سیر کا بٹہ پندرہ چھٹانک کا ہے۔جب اُسے کہا گیا کہ تم کھانڈ کم تول کر کیوں دیتے ہو؟ تو اُس نے کہا ہمیں کم ملتی ہے اس لیے ہم دوسروں کو کم دیتے ہیں۔حالانکہ جہاں تک میں نے تحقیقات کی ہے مجھے معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ سٹاک زیادہ دیتی ہے تا نقصان پورا ہو سکے۔اسی طرح برف والوں کو بلایا گیا تو ایک دکاندار نے کہا۔ہمیں نو روپے میں چار من برف ملتی ہے۔پھر نقصان بھی ہو جاتا ہے اس لیے نقصان ملا کر ہمیں دو من برف دس روپے میں پڑتی ہے۔اس لیے ربوہ میں تین آنے فی سیر بیچنے میں ہمیں نہایت قلیل ملتا ہے۔چار آنہ فی سیر بیچیں تب بھی زیادہ نفع نہیں ہوتا۔حالانکہ نقصان کے بعد بھی اگر انہیں پچاس فیصدی نفع مل جائے تو انہیں کیا چاہیے۔دوسرے لوگوں کو روپیہ کے بعد ایک آنہ یا دو آنے ملتے ہیں۔اگر روپیہ کے بعد ایک آنہ ملتا ہے تو انہیں سولہواں حصہ نفع ملتا ہے۔اور اگر دو آنے ملتے ہیں تو آٹھواں حصہ نفع ملتا ہے۔لیکن انہیں ایک روپیہ کے بعد ایک آنہ ملنے کی بجائے ایک آنہ پر دو پیسے مل جائیں تو اور کیا چاہیے۔لیکن اس دکاندار نے پھر بھی یہی کہا کہ ہم پر ظلم کیا جارہا ہے۔ہمیں دوآنہ فی سیر برف گھر پڑتی ہے۔اور تین آنہ فی سیر بیچنے کو کہا جاتا ہے۔یہ کتنا بڑا ظلم ہے جو ہم پر کیا جارہا ہے۔میں نے کہا دکاندار سے کہا جائے کہ وہ تمام لوگوں سے یہ واقعہ بیان کرے کہ سارے نقصان ملا کر مجھے دوآنہ فی سیر برف گھر پڑتی ہے اور مجھے تین آنہ فی سیر بیچنے کو کہا جاتا ہے اور ی