خطبات محمود (جلد 34) — Page 31
$1953 31 5 خطبات محمود روزے انسان کو عبادات میں بڑھانے غلطیوں سے بچانے ، مشکلات پر قابو پانے اور خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔(فرمودہ 30 جنوری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میں نے اس سال کے شروع میں جماعت کو سات روزے رکھنے کی تحریک کی تھی۔ان میں سے چار روزے تو گزر چکے ہیں اور تین روزے باقی ہیں۔گویا ان میں سے زیادہ حصہ گزر گیا اور کم حصہ باقی ہے۔میں نہیں جانتا کہ مختلف جماعتوں کے دوستوں نے کس حد تک میری اس ہدایت کی تعمیل کی ہے۔در حقیقت یہ تحریک ان کے اپنے فائدہ کے لیے تھی۔روزوں سے انسان کے اندر نیکی کا مادہ ترقی کرتا ہے اور اسے اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی زیادہ تو فیق ملتی ہے۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کہتے ہے ہیں کہ انسان کے نفس کے اندر جو بھوت اور جن پائے جاتے ہیں ، جو بدرو میں اُس کے اندر پائی جاتی ہیں وہ صرف روزے سے ہی بھاگتی ہیں۔1۔اور کسی چیز سے نہیں بھا گئیں۔پھر روزوں میں دعائیں کرنے کا خاص طور پر موقع ملتا ہے جو انسان کے مصائب اور مشکلات کا ازالہ کرتی ہیں۔اور پھر صبح اٹھنے کی وجہ سے انسان کو تہجد کی طرف قدم بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔غرض روزے مختلف جہات سے انسان کوغلطیوں سے بچانے، مشکلات اور مصائب پر قابو پانے ، خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرنے اور