خطبات محمود (جلد 34) — Page 342
$1953 342 41 خطبات محمود جماعت کے ہر فرد کو یہ محسوس کرنا چاہیے کہ اس کی زندگی کے تمام کاموں میں سے سب سے اہم کام تبلیغ واشاعتِ اسلام ہے فرموده 4 / دسمبر 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔گزشتہ جمعہ میں میں نے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا تھا۔اُس وقت میں نے وقت کی تعیین نہیں کی تھی۔مغربی اور مشرقی پاکستان کے وعدے کس تاریخ تک مرکز میں آجانے چاہیں۔آج میں عارضی طور پر مغربی پاکستان کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کرتا ہوں اور ی مشرقی پاکستان کے لیے آخر مارچ کی تاریخ مقرر کرتا ہوں۔یعنی ان تاریخوں تک ان علاقوں سے وعدے مرکز میں پہنچ جانے چاہیں۔اگر بعد میں صیغہ کی سفارش کے مطابق اس میعاد کو بڑھانا پڑا تو بڑھا دیا جائے گا۔میں جیسا کہ پچھلے سال کہہ چکا ہوں اور اس سال بھی میں نے کہا ہے تحریک اپنے نئے نام کی وجہ سے کوئی نئی چیز نہیں بن جاتی بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے متعلق قرآن کریم نے ہر مسلمان کو توجہ دلائی ہے اور جو کام کرنا خدا تعالیٰ نے ہر مسلمان پر فرض قرار دیا ہے قرآن کریم نے امت محمدیہ