خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 280 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 280

$1953 280 خطبات محمود لیتا ہے۔یا انسان کوئی لقمہ منہ میں ڈال لیتا ہے۔اگر تم لقے نگلتے جاؤ اور انہیں چباؤ نہیں تو تمہاری ہے انتڑیوں میں سوزش پیدا ہو جائے گی ، دست آنے لگ جائیں گے یا قے آجائے گی اور روٹی باہر نکل آئے گی۔یہی حال روحانی غذا کا ہے۔جو لوگ جگالی نہیں کرتے وہ اس غذا سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے یہودیوں کی مثال اُس گدھے سے دی ہے جس کی پیٹھ پر ی کتابیں لدی ہوئی ہوں 3۔جو لوگ جگالی نہیں کرتے۔وہ کتاب تو پڑھ لیتے ہیں لیکن اس پر غور و فکر نہیں کرتے اور اس وجہ سے اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔قرآن کریم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے ان مراتب سے گزارا جائے جس سے اس کے مضامین ہضم ہو جائیں۔تک اسے اُن مراتب سے گزارا نہیں جائے گا وہ ہضم نہیں ہوگا۔پس قرآن کریم پڑھنے کے بعد سوچنے کی عادت ڈالو۔اور سوچنے کے بعد اس کی جو تاثیریں ہوتی ہیں اُن پر غور کرو اور دیکھو کہ وہ کہاں کہاں روشنی ڈالتی ہیں۔تم غور کرو گے تو اس کے کی مطالب خود بخود نکلتے آئیں گے۔مثلاً لالٹین کی روشنی جہاں تک روشنی کا سوال ہے وہ میل سے بھی نظر آ جاتی ہے۔لیکن جہاں تک رستہ دیکھنے کا سوال ہے وہ پچاس ساٹھ گز تک ختم ہو جاتی ہے۔تم ایک جگہ پر لالٹین رکھ کر آگے چلے جاؤ تو پچاس ساٹھ گز کے بعد تمہیں رستہ نظر نہیں آسکے گا۔اب اس مثال کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے تم سوچو تو تمہیں پتا لگے گا کہ روشنی کی مختلف تاثیریں ہوتی ہے ہیں۔مثلاً غور کرنے پر تمہیں پتا لگے گا کہ روشنی دائیں گئی ہے بائیں گئی ہے۔آگے گئی ہے، پیچھے ہے۔اوپر گئی ہے نیچے نہیں گئی۔کیونکہ نیچے زمین ہے ورنہ وہ نیچے بھی چلی جاتی۔چنانچہ اگر تم ایک مشعل اٹھا لو تو تم دیکھو گے کہ اُس کی روشنی نیچے بھی جائے گی۔گویا اُس کا عمل چھ طرف ہوگا۔لیکن اگر تم پانی بہاتے ہو تو تم دیکھو گے کہ پانی ہمیشہ نچلی طرف جاتا ہے۔اگر ایک طرف زمین نیچی ہے تو پانی ایک طرف جائے گا۔اگر دو طرف نچلی زمین ہے تو پانی دو طرف جائے گا۔اگر تین طرف نچلی زمین ہے تو پانی تین طرف جائے گا۔اگر چاروں طرف چلی زمین ہے تو پانی چاروں طرف جائے گا۔اور اگر سب طرف اونچی زمین ہے تو پانی و ہیں ٹھہرا رہے گا۔یہی حال روحانی تعلیم کا ہے۔بعض تعلیمیں ایسی ہوتی ہیں۔جو چاروں طرف اثر کرتی