خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 247 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 247

خطبات محمود 247 سال 1953ء مثلاً روزے کا حکم دیا تو ساتھ صدقہ بھی رکھ دیا اور کہہ دیا کہ غرباء کو کھانا بھی کھلا ؤ 5۔حج کا حکم دیا تو ساتھ قربانی رکھ دی اور کہہ دیا کہ لوگوں کو گوشت کھلاؤ6۔اسی طرح زکوۃ ہے یہ بھی عبادات میں شامل ہے۔مگر اس کا فائدہ بھی زیادہ تر قوم کے غرباء کو ہی پہنچتا ہے۔پھر نمازیں ہیں ان میں بھی لوگوں کی اصلاح کا پہلو مد نظر رکھا گیا ہے۔کیونکہ حکم دیا گیا ہے کہ قوم کے ائمہ کو بھی نماز میں پڑھانی چاہیں۔۔تاکہ وہ لوگوں کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں اور پھر اُن کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔غرض ہر دنیوی کام میں دین کا اور ہر دینی کام میں دنیا کا اللہ تعالیٰ نے حصہ رکھا ہے۔اور اُس نے دین اور دنیا کو اس طرح ملایا ہے کہ روحانیت اور جسم دونوں کو ایک کر دیا ہے۔کوئی شخص اسلام کو مان کر ایسی روحانیت اختیار نہیں کر سکتا جس میں وہ دنیا کو بالکل چھوڑ دے۔اور کوئی شخص اسلام کو مان کر ایسی دنیا اختیار نہیں کر سکتا جس میں وہ روحانیت کو بالکل چھوڑ دے۔غرض جمعہ اور عیدین وغیرہ کی نمازیں نہ صرف قرب الہی کا ذریعہ ہیں بلکہ قومی مشکلات کے معلوم کرنے اور پھر اُن کو دُور کرنے کا بھی ایک اعلیٰ ذریعہ ہیں۔اور ہر مومن کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط رکھے بلکہ عوام کی مشکلات کو دور کرنے میں بھی عملی حصہ لے۔حقیقت یہی ہے کہ کوئی شخص اپنی زندگی نہ دنیا کے لحاظ سے کامیاب بسر کر سکتا ہے اور نہ دینی لحاظ سے جب تک اس کا خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق نہ ہو۔اسی طرح کوئی شخص اپنی زندگی خدا تعالیٰ کے لیے بسر نہیں کر سکتا جب تک قوم کے لیے اور قوم کے افراد کے لیے قربانی اور ایثار کی روح اُس میں پیدا نہ ہو۔(مصلح 20 اکتوبر 1953ء) 1 سنن ابي داؤد كتاب الصلواة باب اذا وافق يوم الجمعة يوم عيد 2 سنن ابی داؤد كتاب الصلواة باب اذا وافق يوم الجمعة يوم عيد اربعہ: اربع لگانا: تین عددوں یار قموں کی مدد سے چوتھا غیر معلوم عدد یار تم دریافت کرنے کا قاعدہ ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 1 صفحہ 349) 4 کنز العمال جلد 1 صفحہ 277 كتاب الاذكار الكتاب الثاني في الاذكار من قسم الاقوال الباب السابع الفصل الثانى فى فضائل السور والآيات والبسملة بیروت لبنان 1998ء مین "كل أمر ذى بال لايبدأ فِيهِ بِسْمِ الله الرحیم اقطع “ کے الفاظ ہیں۔