خطبات محمود (جلد 34) — Page 6
$1953 6 خطبات محمود کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔کیونکہ حقیقی تربیت سے ہی خدا تعالیٰ ملتا ہے۔سو ہم نے اس سال خصوصیت کے ساتھ تربیت کی طرف توجہ کرنی ہے۔میں پہلے مقامی انجمنوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔مقامی طور پر ہماری کوئی تنظیم نہیں۔ہمیں اصلاح احوال کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔یا درکھو اصلاح دو طرح ہو سکتی ہے۔اصلاح یا تو محبت کے ذریعہ ہوسکتی ہے اور یا سختی کے ساتھ ہو سکتی ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مقامی کارکنوں کی ان دونوں ذرائع کی طرف توجہ نہیں۔اگر یہ چیز ثابت ہو جائے کہ یہاں کوئی جھوٹ بولنے والا نہیں، یہاں کوئی چوری کرنے والا نہیں ، یہاں کوئی ھے سودے میں ملاوٹ کرنے والا نہیں ، یہاں کوئی مہنگے داموں سودا بیچنے والا نہیں۔تب تو میں مان لوں گا کہ یہاں کے کارکنوں کو جماعت کی تربیت کرنے کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت نہیں ، ان کا یہاں کوئی کام نہیں۔لیکن اگر ربوہ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو جھوٹ بول لیتے ہیں ، اگر ربوہ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو چوری کر لیتے ہیں، اگر ربوہ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نی سودے میں ملاوٹ کر لیتے ہیں، اگر ربوہ میں بھی ایسے تاجر موجود ہیں جو امور عامہ سے ایک بھاؤ کا فیصلہ کرتے ہیں اور بیچتے کسی اور بھاؤ پر ہیں۔یا وہ امور عامہ سے کہتے ہیں ہم اس بھاؤ پر سُوکھی لکڑی بچیں گے لیکن وہ بیچتے گیلی لکڑی ہیں۔نظارت امور عامہ دودھ کا جو بھاؤ مقرر کرتی ہے وہ تسلیم کرتے ہیں اور اُسی بھاؤ پر دودھ بیچنے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن بیچتے کسی اور بھاؤ پر ہیں۔اگر ایسے لوگ ربوہ میں موجود ہیں تو یقیناً مقامی انجمن کے کارکنوں کو اُن کی تربیت کی ضرورت ہے۔کیا یہ لوگ ان کے لیے خدا ہیں کہ وہ ان کے خلاف کوئی کا رروائی نہیں کر سکتے ؟ اگر ایسے لوگ یہاں سے چلے جائیں تو ہمیں کونسا گھانا پڑ جائے گا۔اور اگر ایسے لوگ یہاں آجا ئیں تو کونسا ہمیں نفع ہوگا۔یہ لوگ پہلے سے موجود تھے۔پھر بھی خدا تعالیٰ نے سلسلہ احمدیہ کو قائم کیا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ ایسے لوگ موجود نہ رہیں۔اگر وہ چاہتا کہ ایسے لوگ موجود ہیں تو ی اسے ایک الگ سلسلہ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ہم پر اگر کوئی شخص یہ سوال کرتا ہے کہ الگ جماعت بنانے کی کیا ضرورت پیش آئی ؟ تو ہم یہ جواب دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک خالص جماعت بنانا چاہتا تھا۔عوام ناخالص تھے اس لیے خدا تعالیٰ نے خالصوں کو الگ کر لیا۔اگر ہم نے جماعت سے ناخالصوں کو نہیں نکالنا تھا تو خدا تعالیٰ کو یہ تدبیر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اُس نے اس جماعت کو