خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 115

$1953 115 خطبات محمود صلى الله کریں کہ قرآن کریم کی حکومت جاری ہو۔ہم سچے مسلمان بن جائیں تا دنیا میں وہی چیز قائم ہو جائے جس کے قائم کرنے کے لیے رسول کریم ﷺ اس دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔اگر ہم باقی لوگوں کے لیے نمونہ بن جائیں تو ہمارا وجود قیمتی ہو جاتا ہے اور ہماری موت خطر ناک ہو جاتی ہے۔لیکن اگر ہم باقی لوگوں کے لیے نمونہ نہ بن سکیں تو خدا تعالیٰ ہمیں زندہ تو رکھے گا لیکن ہماری مثال اس گتے کی سی ہوگی جسے روٹی ڈال دی جاتی ہے۔خدا تعالیٰ یہ دیکھ کر کہ ہم مظلوم ہیں اگر چہ بریکاری ہیں ہمیں بھی بچالے گا۔گتا بھی چلاتا ہے تو اُسے بچالیا جاتا ہے۔لیکن ہماری زندگی کسی کام کی نہیں ہوگی۔پس زندگی اصل چیز نہیں۔مسلمان ہو کر زندہ رہنا اصل چیز ہے۔تم صرف زندہ رہنے کی کوشش نہ کرو بلکہ مسلمان بن کر زندہ رہنے کی کوشش کرو ، لمصل اسح 30 مئی 1953ء) :1 لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ (النساء: 149) 2 متی باب 8 آیت 21 ( لومڑیوں کے لیے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے لیے گھونسلے۔۔۔3:السيرة الحلبية جلد اول صفحہ 507 بيروت لبنان 2002 ء میں مطعم بن عدی کے حوالہ سے واقعہ درج ہے۔