خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 359

$1953 359 خطبات محمود کرتا ہے بلکہ اُسے بھی ثواب ملتا ہے جو دیانتداری سے تقسیم کرتا ہے۔اگر یہ بات طلباء کے ذہن نشین کرا دی جائے کہ تمہارے لیے کس قدر ثواب کے مواقع موجود ہیں تو وہ کفایت اور احتیاط کو ملحوظ رکھ کر سلسلہ کے اخراجات میں بہت کچھ کمی کا موجب بن سکتے ہیں۔ނ پہلی دفعہ باوجود بار بار ہدایات دینے کے سیالکوٹ کے مہمانوں کی طرف شکایت آئی کہ جہاں پر کھانا تقسیم کیا جارہا تھا وہاں ہائی اسکول کے ایک ماسٹر اور کچھ طالب علم دیگ سے اپنے ہاتھ سے بوٹیاں نکال نکال کر کھا رہے تھے۔یہ بات جہاں غلیظ ہے اور دیکھنے والوں کو نفرت آتی ہے وہاں دیکھنے والوں پر اس کا بُرا اثر پڑتا ہے کہ جو لوگ ہمیں کھانا کھلانے پر مقرر ہیں ہ پہلے اپنا پیٹ بھر رہے ہیں۔اگر ہر دفعہ طلباء کو اس قسم کی نصائح کی جائیں تو یہ چھوٹی چھوٹی شکائیتیں رفع ہو جائیں۔اور پھر ہر محکمہ خود بھی تربیت کرے۔مثلاً ایک تربیت تو وہ ہے جو افسران جلسہ کرتے ہی ہیں۔لیکن اگر اسکول والے اپنے اساتذہ اور طلباء کو جمع کر کے یہ کہیں کہ اگر تم اس قسم کی غلطی کرو گے تو اسکول کی ناک کاٹو گے تم میں سے ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے سارے اسکول کا نام بدنام ہو گا۔تم خدا تعالیٰ سے کسی قسم کا ثواب حاصل نہیں کر سکو گے۔تم محض خدمت کرنے نہیں جاتے بلکہ اسکول کی عزت قائم کرنے بھی جاتے ہو۔اگر تم اس قسم کی غلطیاں کرو گے تو اسکول بدنام ہوگا۔اسی طرح جامعہ والے اپنے طلباء کو لیکچر دیں اور انہیں نصیحت کریں کہ وہ محض خدمت نہیں کرنے کی جاتے بلکہ وہ خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کر کے کالج کے لیے عزت کا باعث ہوتے ہیں۔اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو ادارہ کی عزت برباد ہوگی۔اگر سارے ادارے ایسا کریں تو منتظمین کا کام آسان ہو جائے گا اور کارکنوں میں کام کا احساس زیادہ ہوگا اور غلطی کم ہو گی۔جلسہ کے کارکن عموما انہیں اداروں کے اساتذہ اور کارکن ہوتے ہیں اور ان دنوں میں جن افسروں سے اُن کا تعلق ہوتا ہے وہ چند دن کے لیے مقرر ہوتے ہیں۔اس لیے ان کو ان افسروں کی عزت کا اتنا پاس نہیں ہے ہوتا جتنا اُن لوگوں کا جو ان کا مستقل حصہ ہوتے ہیں۔مثلاً ایک طالب علم کو افسر جلسہ کا اتنا پاس نہیں کی ہوتا جتنا اسے ہیڈ ماسٹر کی عزت کا پاس ہوتا ہے۔کیونکہ افسر جلسہ سے اُس کا چند دن کا تعلق ہے ہے اور ہیڈ ماسٹر سے اُس کا لمبا تعلق ہوتا ہے۔اگر ہیڈ ماسٹر اُن کو بلا کر اس قسم کی نصائح کریں کہ اس وقت اسکول کی عزت کا سوال ہے تم میں سے اگر کوئی طالب علم غلطی کرے گا تو اس ایک طالب علم کی