خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 45

1952 45 خطبات محمود دیا ہے تو تم اس میں سے خدا تعالیٰ کا حصہ بھی رکھا کرو۔خود بھی تبلیغ کرو اور مبلغ بھی منگوا ؤ۔اس کی طرح کچھ عرصہ کے بعد ہماری تبلیغ وسیع ہو جائے گی اور مقامی لوگ احمدیت میں داخل ہو جائیں کی گے۔پھر تمہیں زبان سیکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سے پہلے اس علاقہ میں مجھے جمعہ پڑھانے کا موقع نہیں ملا۔میں دو دفعہ یہاں آیا ہوں لیکن آج پہلی دفعہ یہاں جمعہ پڑھانے کا موقع ملا ہے۔اور معلوم ہوا ہے کہ یہاں ایک مضبوط جماعت ہے۔چک احمدیاں میں بھی جماعت ہے، کو تکے میں جماعت ہے اور سنا ہے کہ فیض اللہ چک کے لوگ بھی بشیر آباد کے قریب ایک چک بنا رہے ہیں۔گویا یہاں احمدیت کی تبلیغ کے تین چارا ڈے ہیں اور تبلیغ کو تقویت دی جائے تو ہماری طاقت بڑھ سکتی ہے۔لیکن ہمارے اندر ذمہ داری کا احساس نہیں۔ہم میں بیداری نہیں پائی جاتی۔اور ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرنے کا احساس نہیں کہ اگر اس نے ہمیں رزق میں وسعت دی ہے تو ہم بھی لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف لائیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگ کے دوران میں دیکھا کہ ایک عورت اپنا ایک بچہ جو گم ہو گیا تھا اور اُسے بڑی تلاش کے بعد واپس ملا تھا گود میں اٹھائے بیٹھی ہے اور اُسے پیار کر رہی ہے۔آپ نے صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا جب خدا تعالیٰ کا کوئی گمراہ بندہ ہدایت کی پا جاتا ہے تو وہ اس ماں سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے 4 اور اس میں کیا شبہ ہے کہ ماں باپ کی محبت خدا تعالیٰ کی محبت کے برابر نہیں ہو سکتی۔اور اگر خدا تعالیٰ کی محبت ماں باپ کی محبت سے یقیناً زیادہ ہے تو جو شخص اُس کے گمراہ بندوں کو بچائے گا۔اُس پر وہ جتنا خوش ہوگا اور جس قدر انعام اُسے دے گا اُس کا انسانی عقل اندازہ نہیں کر سکتی۔‘‘ (الفضل 16 مارچ 1952ء) 1 مسلم كتاب الزهد باب فَضْل بناءِ الْمَسَاجد 66 :2 مثنوی معنوی مرتبہ مولانا جلال الدین رومی ترجمه قاضی سجاد حسین جلد 5 صفحہ 190 تا 194 و 212 تا 218۔لاہور 1976ء :: پیدائش باب 16 آیت 13 ( مفہوما )۔:4 بخاری کتاب الادب باب رَحْمَةُ الْوَلَدِ وَ تَقْبِيلِهِ وَ مُعَانَقَتِه -